Inquilab Logo

تلوجہ:پنجوقتہ نماز کی پابندی کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی

Updated: February 13, 2023, 11:15 AM IST | Kazim Shaikh | Navi Mumbai

؍ ۴۰دن تک نمازباجماعت پڑھنے والے ۹؍بچوں کومدرسہ ومسجدعائشہ کی جانب سےبطورانعام سائیکلیں دی گئیں

Bicycles are being given to children who have prayed in congregation for 40 days.
؍ ۴۰دن تک باجماعت نماز ادا کرنے والے بچوں کو سائیکلیں دی جارہی ہیں۔

 یہاں  تلوجہ علاقے میں مدرسہ ومسجد عائشہ کےزیراہتمام  جلسہ میں  ایسے ۹؍بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بطو ر سائیکلیں دی گئیں جنہوں  ۴۰؍ دن تک پنجوقتہ نماز باجماعت مسجد  میں ادا کی۔ واضح رہے کہ اس میں  ۴۵؍ بچوں نے حوصلہ  لیا تھا  لیکن کئی بچے شرائط پر پورے نہ اترسکے۔
 تلوجہ کے علاقے فیز- ون کے سیکٹر نمبر ۲؍ میں مقیم ابو سالم اعظمی نے اس نمائندےکو بتایا  مدرسہ ومسجد عائشہ کے سامنے گراؤنڈ میں علاقے کے   بچوں کو نماز پنجوقتہ کی جانب راغب کرنے کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والے طلبہ اور طالبات میں بڑھتے ہوئے منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے   ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا  جس میں ایسے ۹؍بچوں کو مدرسہ کے صدر افروز شیخ کی جانب سے سائیکلیں دی گئیں جنھوں نے ۴۰؍ دن تک مدرسہ ومسجد عائشہ میں پنجوقتہ نماز باجماعت ادا کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اعلان کیا گیا تھاکہ یکم جنوری سے جو بچے ۴۰؍ دن تک جماعت کے ساتھ پنجوقتہ نماز ادا کریں گے ، انہیں مفت سائیکلیں دی جائیں گی ۔ اس اعلان کے بعد ۴۵؍ بچوں نے نماز پنجوقتہ ادا کرنے کی شروعات کی تھی لیکن کئی بچے مختلف وجوہات سے  شرائط پر پورے نہ  اتر سکے ۔تاہم  ان میں سے ۹؍بچے   روزانہ باجماعت نماز ادا کرنے کے بعد امام مسجد سے اپنی ڈائری پر  تاریخ کے ساتھ   دستخط کرواتے تھے  جن کی حوصلہ افز ائی کی گئی۔
 جلسہ کی نظامت کرنے والے مولانا معصوم عرفانی نے بتایا کہ مدرسہ عائشہ کا تیسرا سالانہ جلسہ تلوجہ فیز-ون کے سیکٹر نمبر ۲؍ میں سنیچر کو   بعدنمازِ مغر ب منعقد ہوا   جہاں پر کم وبیش ۵۰۰؍ طلباء و طالبات  علم دین حاصل کرکے  اپنی زندگی سنوار رہے ہیں ۔ مدرسہ عائشہ کے  اس سالانہ جلسے میں مدرسہ ہٰذا کے طلباء وطالبات نے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے مافی الضمیر کو ادا کیا اور حاضرین نے ان کی حوصلہ افزائی ۔
  اس جلسے کی دوسری اہم کڑی یہ تھی کہ جو بھی بچے ۴۰؍ دن تک جماعت کے ساتھ پنجوقتہ نماز مسجد عائشہ میں  پڑھیںگے ، اس کو سائیکل انعام کے طور پر دی جائے گی ۔  ۴۵؍ بچوںنے اس میں اپنا نام درج کرایا  تھا اور  ۹؍بچوں نے ۴۰؍ دن تک پنجوقتہ نماز باجماعت ادا کی اور انھیں سائیکلیں انعامات کے طور پر دی گئیں۔  اخیر میں  جلسہ کے صدر مولانا مفتی مامون رشید قاسمی نے والدین کو سختی کے ساتھ تلقین کی کہ وہ بچو کی کڑی نگرانی رکھیں تاکہ وہ نشہ کی لعنت  سے بچ سکیں۔ 

taloja Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK