Inquilab Logo

تلوجہ:فیز- ون علاقے کے راستوں کی مرمت سے مقامی افراد خوش

Updated: February 03, 2023, 11:42 AM IST | Wasim Ahmed Patel | Taloja

یہاں فیز-ون علاقے میں انتہائی خستہ راستوں کے وجہ سے مقامی افراد کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا

One of the roads in the Phase-I area can be seen at Proscoterswar. (Photo: inquilab)
فیز-ون علاقے کی ایک سڑک پراسکوٹرسوار کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (تصویر: انقلاب)

 یہاں فیز-ون علاقے میں انتہائی خستہ راستوں کے وجہ سے مقامی افراد کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کی وجہ سے ان میں شہری انتظامیہ کے تئیںسخت ناراضگی پائی جارہی تھی لیکن اب اس علاقے کے راستوں کی مرمت کا کام جنگی پیمانے پرجاری ہے جس سے یہاں کے مکینوں نے راحت کا سانس لیا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی کارپوریٹر ہرش کینی نے یقین دہانی کرائی تھی جبکہ مہاراشٹر بہو جن  ونچت وکاس تنظیم کے جنرل سیکریٹری اقبال ناوڑیکر نے سڈکو کے اعلیٰ افسروں سے کئی بار ملاقات بھی کی تھی جس کے بعد اس معاملے میں پیش رفت ہوئی۔
 فیز-ون کے راستوں کی مرمت پر۲۰؍ کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔ مقامی سماجی کارکن حنیف نارکر نے بتایا کہ رمضان میں لوگ سحری کیلئے پاؤ لانے بیکری جاتے تھے لیکن اندھیرے میں اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے گڑھوں میں گر جاتے تھے۔ہمارے جان پہچان والے بھی ہمیں یہاں کے خراب راستوں کا طعنہ دیتے  تھے۔یہ اچھا ہے کہ رمضان المبارک  سے پہلے یہ کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک اہم بات یہ ہے کہ اسپیڈ بریکر بھی ہو لیکن ضرورت سے زیادہ نہ ہو   جس سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ اسپیڈ بریکر بھی ایسے بنایا جائےکہ گاڑی کے ٹائر کو نقصان نہ ہو۔ان کا کہنا ہے کہ نئے راستے بننے سے یہاں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Taloja Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK