Inquilab Logo

تمل ناڈو کی جیل کے قیدی کورونا سے لڑنے کیلئے ماسک کی تیاری میں مصروف

Updated: April 05, 2020, 5:15 AM IST | Agency | Chennai

ان میں وہ قیدی بھی شامل ہیںجنہوں نے جرائم کی واردات انجام دینے کیلئےکبھی خود ماسک کا استعمال کیاتھا

Tamil Nadu Prisoners - PIC : INN
تمل ناڈو کے قیدی ماسک بنانے میں مصروف ۔ تصویر : آئی این این

تمل ناڈو کی جیل میں بند کچھ قیدیوں نے جرائم کے واقعات کو انجام دیتے وقت اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کیا تھا، لیکن اب وہ جیل میں بند دیگر قیدیوں کے ساتھ مل کر پولیس محکمہ اور عوام کے لیے ماسک بنانے میں مصروف ہیں۔ 
 جیل انتظامیہ کے افسران کے مطابق ریاست کی جیلوں میں روزانہ تقریباً۲۳۰۰۰؍ ماسک کی سلائی ہو رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی پولیس اہلکاروں کو چہرہ پر باندھنے کیلئے ماسک کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ جیلوں میں سلائی کرنے والی یونٹوں کو ماسک بنانے کے لیے کہا گیا۔
 جیل کے ذرائع کے مطابق ہر ماسک کی قیمت تقریباً۱۰؍ روپے  ہے۔ یہ مقامی استعمال  کے لیے ہے جب کہ ماسک فراہمی کے لیے اسپتال و دیگر شعبوں سے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ اگر انھیں ضرورت پڑے گی تو تمل ناڈو جیل کے قیدی اضافی ماسک تیار کریں گے۔
 اس درمیان جیل انتظامیہ نے جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے نئے قیدیوں کو رکھنے کے لیے ہر ضلع میں۳۷؍ ذیلی   جیلوں کو نشان زد کیا ہے۔ یہاں رکھ کر پہلے لوگوں کی جانچ کی جائے گی اور وائرس انفیکشن کی علامت والے لوگوں کو نزدیکی سرکاری اسپتال میں بھیجا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ نئے قیدیوں کے لیے مختص جیلوں میں انھیں منتقل کر دیا گیا ہے۔
 واضح رہےکہ کورونا وبا سے لڑائی کیلئےہر کوئی اپنی اپنی سطح  پرسرگرم ہے۔ اس لڑائی میںجیلوں میں قید قیدی بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل بکسر کی جیل میںقیدیوں کے ذریعے ماسک تیار کئے جانے کی خبریں آچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK