Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمل ناڈو: صحت بہتر بنانے کیلئے۳؍ ماہ تک صرف جوس پر رہنے والا ۱۷؍ سالہ لڑکا ہلاک

Updated: July 27, 2025, 4:11 PM IST | Chennai

کولاشیل علاقے سے تعلق رکھنے والا شکتی شورَن مشتبہ حالات میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی جس کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ گزشتہ تین ماہ سے وہ مختلف یوٹیوب چینلز دیکھ کر سخت ڈائٹ پلان پر عمل کر رہا تھا۔

Saktheeswaran. Photo: X.
۱۷؍ سالہ شکتی شورَن۔ تصویر: ایکس۔

کولاشیل علاقے سے تعلق رکھنے والا شکتی شورَن مشتبہ حالات میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی جس کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ گزشتہ تین ماہ سے وہ مختلف یوٹیوب چینلز دیکھ کر سخت ڈائٹ پلان پر عمل کر رہا تھا۔ نوجوان کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی قسم کا ٹھوس کھانا کھائے بغیر صرف پانی اور پھلوں کا رس (جوس ڈائٹ) پی رہا تھا۔ ان کے مطابق شکتی شورَن نے یہ ڈائٹ ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر صرف یوٹیوب ویڈیوز میں دی گئی ہدایات کی بنیاد پر اپنائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش دھنکر کے استعفے کی وجہ بنی

اس دوران وہ وزن کم کرنے کیلئے مختلف گولیاں بھی لے رہا تھا اور ساتھ میں ورزش بھی کر رہا تھا۔ جمعرات کو سانس لینے میں دشواری کے باعث وہ اچانک گھر میں گر پڑا۔ فوراً اسے ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK