• Wed, 05 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے ایس آئی آر کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

Updated: November 05, 2025, 10:19 AM IST | Agency | Chennai

جنوبی ریاست تمل ناڈو کی حکمراں جماعت دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے  ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

MK Stalin. Photo: INN
ایم کے اسٹالن۔ تصویر:آئی این این
جنوبی ریاست تمل ناڈو کی حکمراں جماعت دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے  ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ پارٹی نے پیر کی شام سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ اقدام الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے گزشتہ ہفتے ۱۲؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابی فہرستوں کیلئے ایس آئی آر کے اگلے مرحلے کا  اعلان کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ 
اس ایس آئی آر میں کل ۵۱؍کروڑ ووٹرس شامل ہیں۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے الیکشن کمیشن  پر سازش کا الزام لگایا اور کہا کہ ایس آئی آر بدنیتی پر مبنی کوشش ہے جس کا مقصد اپوزیشن کے ووٹوں کو ختم کرنا ہے۔ اس غیر جمہوری اقدام کو روکنے کے لئے، ہم نے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی اور ایس آئی آرکے خلاف مذمتی قرارداد پاس کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات سے چند ماہ قبل ووٹر لسٹ کی مکمل نظرثانی جائز ووٹروں کو ہٹانے کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے۔وزیر اعلیٰ اسٹالن نے الزام لگایا کہ بہار میں بھی ایسا ہی طریقہ اختیار کیا گیا، جہاں لاکھوں حقیقی ووٹرس کو فہرست سے نکال دیا گیا۔ اب یہی کوشش ملک کی ۱۲؍ ریاستوں میں کی جارہی ہے۔  اسےہم ہر حال میں روکیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK