• Wed, 04 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دفاعی شعبہ میں ۳؍ لاکھ کروڑ کی پیداوار کا ہدف

Updated: November 04, 2026, 1:47 PM IST | Agency | New Delhi

دفاعی برآمدات۵۰؍ ہزار کروڑ روپے تک پہنچانےکی بھی منصوبہ بندی کی گئی۔

Defence Minister Rajnath Singh. Photo: INN
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان نے۲۰۲۹ء تک دفاعی سازوسامان کی پیداوار بڑھا کر۳؍ لاکھ کروڑ روپے اور دفاعی برآمدات۵۰؍ ہزار کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو جیسلمیر میں یہ اعلان کیا۔ راج ناتھ سنگھ نے وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ اہداف پیش کئے۔

یہ بھی پڑھئے: ریلائنس اب بسکٹ بھی بیچے گی

اجلاس میں ہندوستانی مسلح افواج کو جدید بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد۲۹ء تک دفاعی پیداوار کو۳؍لاکھ کروڑ روپے اور دفاعی برآمدات کو۵۰؍ ہزار کروڑ روپے تک پہنچانا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے موجودہ دفاعی پیداوار میں تقریباً ۶۹؍ فیصد اور برآمدات میں تقریباً۲۵؍فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی سمت میں ہندوستان نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ۱۵-۲۰۱۴ءمیں دفاعی  پیداوار ۴۶؍ ہزار ۴۲۹؍کروڑ روپے تھی جو ۲۶-۲۰۲۵ء  میں بڑھ کر۱ء۷۸؍ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ اسی طرح برآمدات ۲؍ہزار کروڑ روپے سےبڑھ کر تقریباً۴۰؍ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK