• Wed, 04 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیک اوپن: ہندوستان کےسینتھل کمار نے خطاب جیت لیا

Updated: November 04, 2026, 1:55 PM IST | Agency | Brno

ہندوستان کے ویلاون سینتھل کمار نے برنو میں منعقدہ چیک اوپن ۲۰۲۶ء اسکواش ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔ چوتھی سیڈ سینتھل کمار نے فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے ٹاپ سیڈ گریگ لوبن کو ۱۱۔۱۳، ۵۔۱۱، ۱۱۔۸،۷۔۱۱؍شکست دی۔

Indian squash player Senthil Kumar. Photo: INN
ہندوستان کے اسکواش کھلاڑی سینتھل کمار۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے ویلاون سینتھل کمار نے برنو میں منعقدہ چیک اوپن ۲۰۲۶ء اسکواش ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔ چوتھی سیڈ سینتھل کمار نے فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے ٹاپ سیڈ گریگ لوبن کو ۱۱۔۱۳، ۵۔۱۱، ۱۱۔۸،۷۔۱۱؍شکست دی۔

دنیا کے ۴۲؍ویں نمبر کے ۲۸؍ سالہ ہندوستانی اسکواش کھلاڑی سینتھل کمار پہلے گیم میں ۱۰۔۶؍سے پیچھے تھے، لیکن انہوں نے ۴؍گیم پوائنٹس بچاتے ہوئے ۱۱۔۱۳؍ سے گیم اپنے نام کرلیا۔سینتھل کمار نے دوسرے گیم میں بھی اپنی رفتار برقرار رکھتے ہوئے دوصفرکی برتری حاصل کرلی۔ دنیا کے ۳۱؍ویں نمبر کے کھلاڑی لوبن نے تیسرا گیم جیت کر واپسی کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے چوتھا گیم ۷۔۱۱؍ سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھئے: بیلن ڈی او ر جیتنے والے ہیری کین نے اپنی تقریر میں وراٹ کوہلی کا نام بھی لیا

یہ سینتھل کمار کا ۱۲؍واں پی ایس اے اسکواش ٹور خطاب اور دوسرا کاپر لیول خطاب ہے۔ انہوں نے اگست میں بڈاپسٹ اوپن میں اپنا پہلا کاپر لیول خطاب جیتا تھا۔

چیک اوپن میں سینتھل کمار کو پہلے دور میں بائی ملا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسرے دور میں برازیل کے ڈیاگو گوبی کو شکست دے کر مہم کا آغاز کیا۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے ارجنٹائنا کے آٹھویں سیڈ جیریمیاس اجانا کو  ہرایا۔سیمی فائنل میں سینتھل کمار نے فرانس کے دوسری سیڈ اور دنیا کے ۳۲؍ویں نمبر کے کھلاڑی آگسٹ ڈوسورڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔چیک اوپن میں یہ کامیابی آیچی-ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز  میں سینتھل کمار کے ۲؍ کانسے کے تمغے جیتنے کے ایک ماہ بعد ملی ہے۔ انہوں نے مکسڈ ڈبلز میں جوشنا چنپا کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ اس ہندوستانی مرد ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK