• Wed, 04 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلائنس اب بسکٹ بھی بیچے گی

Updated: November 04, 2026, 1:41 PM IST | Agency | Mumbai

قیمت ۵؍ اور۱۰؍روپے ہوگی، ۹؍ اقسام متعارف، روز مرہ استعمال کی اشیاء کے مارکیٹ پر قبضہ کی کوشش۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

کولا اور چاکلیٹ کے بعد  مکیش  امبانی کی کمپنی  ریلائنس انڈسٹریز اب بسٹ بھی بیچے گی۔ کمپنی نےروز مرہ کے استعمال کی اشیاء کے بازار میں  اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے بسکٹ کی۹؍اقسام متعارف کرائی ہیں۔  ان کی قیمت۵؍روپے سے شروع ہوتی ہے۔

کمپنی کا مقصد سستی قیمتوں کے ذریعہ  بسکٹ بازار میں اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔ ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی رینج میں۲۸؍مختلف اشیاء شامل ہیں۔ ان میں انڈیپنڈنس پاور اَپ، بٹر بلس، ملک پاور، میری پرائم، کوکو ونیلا اینڈ چاکلیٹ، کریم یمی اورنج، کریم یمی چاکو، کوکو بوربون  اور گلوکوز بوسٹ شامل ہیں۔ کمپنی نے عام آدمی   کے بجٹ اور اس کی   مانگ کو    ذہن میں   رکھتے  ہوئے مختلف قیمتوں کے پیک متعارف کرائے ہیں۔ آزمائشی پیک کی قیمت۵؍روپے، شیئرنگ پیک کی قیمت۱۰؍ روپے، جبکہ بڑے پیک کی قیمت  ۴۰؍ سے ۱۲۵؍ روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پتانجلی کے خلاف تکارام منڈھے کی کارروائی، ۲۰ء۲۰ لاکھ روپے مالیت کا گھی ضبط

تمل ناڈو میں فروخت کا آغاز

نئی رینج میں پاور اَپ بسکٹ کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس بسکٹ میں دودھ، گلوکوز اور پروٹین شامل ہیں۔ اس کے ذریعے کمپنی روزمرہ استعمال کے بسکٹ کے زمرہ میں  نیا پروڈکٹ پیش کرنا چاہتی ہے۔فی الحال ان بسکٹوں کی فروخت تمل ناڈو میں شروع کی گئی ہے۔  بعد میں انہیں دیگر بازاروں میں بھی متعارف کرایا جائےگا۔ مصنوعات کو عام دکانوں، بڑے ریٹیل اسٹورس، آن لائن خریداری کے پلیٹ فارم، ریلائنس ریٹیل اور ہول سیل بازاروں کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

انڈیپنڈنس بسکٹ برانڈ

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ایف ایم سی جی شاخ ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (آر سی پی ایل) نے ’’انڈیپنڈنس بسکٹ ‘‘ برانڈ کے تحت کاروبار میں مذکورہ توسیع کا اعلان کیا ہے۔  اس کا مقصد سستی قیمتوں اور مصنوعات کی وسیع رینج کے ذریعہ بسکٹ بازار میں اپنی موجودگی کو بڑھا نا اور بااثر بنانا ہے۔

پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ

آر سی پی ایل کے مطابق تمل ناڈو اس کے بسکٹ کاروبار کیلئےایک اہم بازار ہے۔ کمپنی نے وہاں اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، جس سے توسیعی منصوبوں کو آگے بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ صارفین تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

’پاور اَپ‘ بسکٹ پر خاص توجہ

کمپنی ’پاور اَپ‘ بسکٹ  کی تشہیر پر خاص توجہ دے رہی ہے شامل ہے، جس میں دودھ، گلوکوز اور پروٹین کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے کمپنی روزمرہ استعمال کے بسکٹ کے زمرہ  میں جگہ بنانا چاہتی ہے۔ ’انڈیپنڈنس پاور اَپ ‘کی تشہیر کیلئے ’’اجیت کمار ریسنگ‘‘ کے ساتھ شراکت داری کی  گئی ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ اس  سے تمل ناڈو میں برانڈ کی شناخت اور مقبولیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK