اِس ہفتے بھی ۳؍ بڑے آئی پی او، ’گلاٹکس فیب ٹیک‘ میں یکم اکتوبر کو اور ’اوم فریٹ‘ میں ۳؍ اکتوبر کو عوامی سرمایہ کاری کا موقع، کم از کم ۱۴؍ ہزار ۳۲۵؍ روپے کا سرمایہ لگانا پڑےگا.
EPAPER
Updated: September 29, 2025, 4:15 PM IST | Agency | Mumbai
اِس ہفتے بھی ۳؍ بڑے آئی پی او، ’گلاٹکس فیب ٹیک‘ میں یکم اکتوبر کو اور ’اوم فریٹ‘ میں ۳؍ اکتوبر کو عوامی سرمایہ کاری کا موقع، کم از کم ۱۴؍ ہزار ۳۲۵؍ روپے کا سرمایہ لگانا پڑےگا.
ٹاٹاکیپٹل ۶؍ اکتوبر کو ۱۷؍ ہزار کروڑ کا آئی پی او (انیشیل پبلک آفرنگ) لانے کی تیاری کررہاہے۔ا س کیلئے اس نے جمعہ کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) اور اسٹاک ایکسچینج میں ’ریڈ ہیئرنگ پراسپیکٹس‘ داخل کردیاہے۔ ٹاٹا گروپ کی اس نمایاں کمپنی کے میگا آئی پی او کے تعلق سے عوام میں زبردست جوش وخروش ہے۔ اس کے علاوہ اس ہفتے گلاٹکس فیب ٹیک اور اوم فریٹ کے آئی پی و بھی مارکیٹ میں پیش کئے جائیں گے۔
ٹاٹاکیپٹل کے آئی پی او کی نوعیت
ایکسچینج کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق ’’یہ پیشکش۲۱؍ کروڑ روپے کےاِکویٹی شیئرس (ہرشیئر کی فیس ویلیو۱۰؍ روپے) کے فریش اِشو (نئے شیئرس)پر اور کمپنی کے کچھ سیلنگ شیئر ہولڈرز کی جانب سے ۲۶؍ کروڑ ۵۸؍ لاکھ ۲۴؍ ہزار ۲۸۰؍ایکویٹی شیئرس پر مشتمل ہے۔ ‘‘ یہ آئی پی او ریٹیل سرمایہ کاروں کیلئے ۶؍ اکتوبر کو کھلے گا جبکہ بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں یا اینکر اِنوسٹرس کیلئے ۳؍ اکتوبر سے خریداری کیلئے دستیاب ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق ٹاٹا کیپٹل اس پیشکش کے ذریعے۱۶؍ہزار ۵۰۰؍ کروڑ روپے سے۱۷؍ہزار ۵۰۰؍ کروڑ روپے تک جمع کرنے کا ہدف رکھتا ہے — جو مالیاتی شعبے میں سب سے بڑا ہدف ثابت ہوگا۔ریزرو بینک آف انڈیا نے ٹاٹا گروپ کی اس نان بینکنگ فائنانشیل کمپنی (این بی ایف سی) کو اپنے شیئر اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کرانے کیلئے وقت میں مہلت دےدی ہے۔
اس ہفتے ۳؍ آئی پی ایو
اس کے علاوہ شیئر بازار میں اس ہفتے ۳؍ آئی پی او کھلیں گے۔ لازمی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’’گلوٹس لمیٹڈ‘‘ کا انیشیل پبلک آفر(آئی پی او) پیر سے کھلے گا۔ اس کے علاوہ۲۹؍ ستمبر سے ہی ’’فیب ٹیک ٹیکنالوجیز لمیٹڈ‘‘اور ’’اوم فریٹ فارورڈرس لمیٹڈ‘‘ کے آئی پی او بھی عوامی خریداری کیلئے دستیاب ہیں۔ گلوٹس اس کے ذریعے ۳۰۷؍ کروڑ روپے جمع کرنا چاہتی ہے۔ اس کیلئے کمپنی۱۶۰؍کروڑ روپے کے ۱ء۲۴؍کروڑ نئے شیئر جاری کر رہی ہے جبکہ کمپنی کے موجودہ سرمایہ کار ’’آفر فار سیل‘‘(او ایف ایس) کےذریعے۱۴۷؍ کروڑ روپے کے۱ء۱۴؍ کروڑ شیئر بیچ رہے ہیں۔ ’فیب ٹیک ٹیکنالوجیز‘‘ کا منصوبہ آئی پی او کے ذریعے۲۳۰ء۳۵؍کروڑ روپے جمع کرنےکا ہے۔ اس کیلئے کمپنی۱ء۲۱؍کروڑ کے نئے شیئر جاری کر رہی ہے۔اس کے علاوہ ’اوم فریٹ فارورڈرس‘ اس ایشو س۱۲۲ء۳۱؍ کروڑ روپے اکٹھاکرے گی۔ اوم فریٹ کمپنی۲۴ء۴۴؍ کروڑ روپے کے۱۸؍لاکھ فریش شیئرجاری کر رہی ہے جبکہ موجودہ سرمایہ کار او ایف ایس کے ذریعے ۹۷ء۸۸؍کروڑ روپے کے۷۳؍لاکھ شیئر بیچ رہے ہیں۔
کس کے شیئر کی بنیادی قیمت کتنی ہوگی
گلوٹس نے آئی پی او کا پرائس بینڈ(قیمت) ۱۲۰؍ تا ۱۲۹؍ روپے فی ایکویٹی شیئر رکھا ہے۔ فیب ٹیک کا پرائس بینڈ ۱۸۱؍ تا ۱۹۱؍ روپے فی ایکویٹی شیئر ہے۔ اسی طرح اوم فریٹ کا پرائس بینڈ ۱۲۸؍ تا ۱۳۵؍ روپے فی ایکویٹی شیئر ہے۔ ریٹیل انویسٹرس گلوٹس اور فیب ٹیک کے ایشومیں یکم اکتوبرجبکہ اوم فریٹ میں۳؍اکتوبر تک سرمایہ لگا سکتے ہیں۔ گلوٹس اور فیب ٹیک کے آئی پی او ایشو کی لسٹنگ۷؍ اکتوبر کو اور اوم فریٹ کی۸؍اکتوبر کو ہوگی۔ ماہرین کے مطابق ریٹیل سرمایہ کاروں کو کم از کم ۱۴؍ ہزار ۳۲۵؍ روپے کی سرمایہ کاری کرنی پڑے گی۔