Updated: November 12, 2025, 8:43 PM IST
| Mumbai
ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکرن نے کہا کہ ٹاٹا موٹرس کے ڈیمرجر کے بعد بننے والی دو کمپنیاں اب آزادانہ طور پر اپنی راہ تلاش کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کمرشیل وہیکل ڈویژن کا منافع مسافر گاڑیوں کے کاروبار کے سرمائے کے اخراجات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تاہم اب دونوں کمپنیاں اپنے وسائل اور حکمت عملی پر الگ الگ توجہ مرکوز کر سکیں گی۔
این چندر شیکرن۔ تصویر:آئی این این
ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکرن نے کہا کہ ٹاٹا موٹرس کے ڈیمرجر کے بعد بننے والی دو کمپنیاں اب آزادانہ طور پر اپنی راہ تلاش کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کمرشیل وہیکل ڈویژن کا منافع مسافر گاڑیوں کے کاروبار کے سرمائے کے اخراجات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تاہم اب دونوں کمپنیاں اپنے وسائل اور حکمت عملی پر الگ الگ توجہ مرکوز کر سکیں گی۔این چندر شیکرن ٹاٹا موٹرس کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس بدھ ۱۲؍ نومبر کو ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ (کمرشیل وہیکلز)کی لسٹنگ کے موقع پر کہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ٹاٹا موٹرس پیسنجر وہیکلز (ٹی ایم پی وی) کو ہمیشہ ٹاٹا موٹرس کمرشیل وہیکلز (ٹی ایم سی وی ) کی کارکردگی سے تعاون حاصل رہا ہے۔ بنیادی طور پر، کیش فلو کمرشیل وہیکلز(سی وی) کے کاروبار سے آیا تھا اور اسے مسافر گاڑیوں کے سرمائے کے اخراجات میں شامل کیا گیا تھا۔ اس وجہ سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارے پاس مضبوط یونٹ (پی وی ) دونوں کمپنیاں تھیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اگلے تین برسوں میں سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت ۱۷؍کروڑ ٹن بڑھنے کا امکان: کریسل
چندر شیکرن نے وضاحت کی کہ ٹاٹا موٹرس کو دو الگ الگ کمپنیوں میں تقسیم کرنے کا خیال سب سے پہلے ۱۸۔۲۰۱۷ء میں آیا تھا، لیکن کووڈ ۱۹؍ وبائی امراض کے دوران ڈیمرجر کا منصوبہ رک گیا تھا۔ اس پر کام چند سال بعد دوبارہ شروع ہوا، اور یہ منصوبہ آخر کار اب عملی جامہ پہنا چکا ہے۔ٹاٹا موٹرز لمیٹڈ (کمرشیل وہیکلز) کے حصص ۱۲؍نومبر کو اسٹاک ایکسچینج میں درج ہوئے۔
این چندر شیکرن نے کہاکہ میرے لیے تقریباً ۹۔۸؍سال پہلے یہ بات واضح تھی کہ ٹاٹا موٹرس کا مقصد دو الگ الگ راستوں پر چلنا تھا تاہم، ڈیمرجر سے پہلے کمپنی کو تیار کرنا ضروری تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ سی وی یونٹ ہمیشہ منافع بخش رہا ہے، جب کہ پی وی یونٹ طویل عرصے سے خسارے کا شکار رہا ہے۔‘‘