Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی سی ایس نے ڈیٹا لیک کو مسترد کردیا، کہا: سسٹم میں سائبر حملے کے کوئی ثبوت نہیں ملے

Updated: August 10, 2026, 8:07 PM IST | Mumbai

ٹاٹا گروپ کی معروف آئی ٹی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز (ٹی سی ایس)نے ملازمین کے ڈیٹا لیک ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کے اپنے سسٹمز یا اس کے صارفین کے نیٹ ورکس میں کسی قسم کی سائبر دراندازی کے قابلِ اعتماد شواہد نہیں ملے ہیں۔

TCS.Photo:INN
ٹی سی ایس۔ تصویر:آئی این این

ٹاٹا گروپ کی معروف آئی ٹی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز  (ٹی سی ایس)نے ملازمین کے ڈیٹا لیک ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کے اپنے سسٹمز یا اس کے صارفین کے نیٹ ورکس میں کسی قسم کی سائبر دراندازی کے قابلِ اعتماد شواہد نہیں ملے ہیں۔
کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع میں کہا کہ اسے کچھThreat Intelligence Alerts  موصول ہوئے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹی سی ایس کے بعض ملازمین کی معلومات لیک ہوئی ہیں۔ تاہم تحقیقات کے بعد کمپنی کو اپنے سسٹمز یا صارفین کے سسٹمز میں کسی غیر مجاز رسائی یا سائبر حملے کے ثبوت نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی کے۱۶؍ سالہ شوٹر شلوک ہجارے کو ۲؍لاکھ کی مدد، بین الاقوامی آغاز

لیک ہونے والا ڈیٹا چار سال سے زیادہ پرانا
ٹی سی ایس کے مطابق، جس ڈیٹا کے لیک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ  چار سال سے بھی زیادہ پرانا  ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس ڈیٹا میں صرف ملازمین سے متعلق عمومی نوعیت کی معلومات شامل ہیں۔ کمپنی نے واضح کیا کہ  صارفین کا ڈیٹا متاثر نہیں ہوا۔ٹی سی ایس کے کلائنٹ سسٹمز میں کوئی دراندازی نہیں ہوئی۔ کمپنی کے آپریشنل سسٹمز پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔ موجودہ تحقیقات میں کسی بڑے سائبر سیکوریٹی واقعہ کے شواہد نہیں ملے۔
ہیکرز نے کس طریقے سے حملے کا دعویٰ کیا؟
ٹی سی ایس کے مطابق مبینہ حملہ آوروں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے  Password Spraying  اور  MFA Fatigue جیسی تکنیکوں کا استعمال کیا۔ Password Spraying  میں حملہ آور بڑی تعداد میں اکاؤنٹس کے خلاف چند عام پاس ورڈز آزمانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ  MFA Fatigue  میں صارف کو بار بار ملٹی فیکٹر تصدیق کی درخواستیں بھیجی جاتی ہیں تاکہ وہ غلطی سے کسی درخواست کو منظور کر دے۔ ٹی سی ایس   کا کہنا ہے کہ ان دونوں طرح کے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کمپنی نے  دو سال سے بھی پہلے  نافذ کر دیے تھے۔ تازہ جائزے میں بھی یہ حفاظتی انتظامات مؤثر پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ریڈ کارپیٹ پر زینڈایا نے مجھے دیکھا تو ان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا: زینب جیوا

 ٹی سی ایس  کی مسلسل نگرانی جاری
کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سیکوریٹی سسٹمز کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اگر تحقیقات کے دوران مستقبل میں کوئی نئی یا قابلِ اعتماد معلومات سامنے آتی ہیں تو کمپنی اس کے مطابق ضروری کارروائی کرے گی۔ٹی سی ایس  نے یہ بھی واضح کیا کہ کمپنی اپنے سسٹمز کے ساتھ ساتھ اپنے عالمی صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
شیئر مارکیٹ میں  ٹی سی ایس کا کیا حال رہا؟
ڈیٹا لیک کی خبروں کے درمیان پیر کو ٹی سی ایس کے حصص میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ کمپنی کا شیئر۸۰ء۰؍  فیصد گر کر۲۴۳۴؍روپے  پر بند ہوا۔ تاہم، گزشتہ ایک ماہ میں  ٹی سی ایس کے اسٹاک میں تقریباً  ۵۲ء۱۷؍ فیصد کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK