Inquilab Logo Happiest Places to Work

خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب لرز اُٹھا

Updated: March 06, 2026, 11:42 PM IST | Tehran

صدر پیزشکیان نے اعلان کیا کہ پرانے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہوگیا اب اسلامی جمہوریہ کی حقیقی تکنالوجی سامنے آئے گی، تہران نے بین گوریا ن ایئر پورٹ اور ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، کویت، قطر اور بحرین میں بھی امریکی ٹھکانوں پر حملے

Israel, alarmed by Iran`s heavy attacks, launched a massive bombardment of Beirut on Friday, but Hezbollah also responded with a fierce response.
ایران کے شدید حملوں سے بوکھلائے ہوئے اسرائیل نے جمعہ کو بیروت پر زبردست بمباری کی تاہم حزب اللہ نے بھی دنداں شکن جواب دیا

 امریکہ اورا سرائیل کے شدید حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جمعہ کو جنگ کے ساتویں  دن  تہران  نے تل ابیب پر خیبر شکن کلسٹر میزائلوں سے حملہ کیا جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا کہ ایران کا پرانے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہوگیاہے،ا ب دنیا اسلامی جمہوریہ کی نئی تکنالوجی کو دیکھے گی۔  جمعہ کو جنگ کے ساتویں  دن تہران نے بحرین، کویت اور قطر میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ہی اسرائیل کے اہم ہوائی اڈہ اور ایئر بیس بین گوریان ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ 
جنگ نئے مرحلہ میں داخل: پیزشکیان
  جمعہ کو ایران کے صدرمسعود پیزشکیان نے ایران کے خلاف فوج کشی کرنےوالوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’’ہم جنگ کے  نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ تہران اپنے پرانے میزائلوں کا ذخیرہ استعمال کر چکا  اور اب اسلامی جمہوریہ کی حقیقی تکنالوجی سامنے آئے گی۔‘‘ انہوں  نے اطلاع دی کہ ’’ اب خیبر شکن-۴؍ میزائل خلیج اور مشرقِ وسطیٰ  میں امریکی ٹھکانوں پر داغے جائیں گے۔‘‘  پیزشکیان  نے اعلان کیا کہ’’ خاص طور پر اسرائیل اور خطے میں تعینات امریکی افواج کو نشانہ بنایا جائے گا۔ جس کسی نے ایران کے خلاف کھڑا ہونے کی غلطی کی  ہے اسے آنے والے گھنٹوں میں اس کے نتائج بھگتنے ہوںگے۔‘‘
خیبر شکن میزائلوں سے حملہ
 ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعہ کو کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے تل ابیب کو نشانہ بنایا۔  روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں  ڈرونز اور میزائل داغے۔  اس سے قبل اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر جدید خرمشہر- ۴؍ بیلسٹک میزائل داغے گئے۔پاسدارانِ انقلاب نے بتایا ہے کہ ایران نےخلیجی ممالک میں  امریکی فوج کے۲۰؍ اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور کویت میں واقع تنصیبات شامل ہیں۔
 تہران  اور اصفہان پر قیامت خیز بمباری
  اس بیچ امریکہ اور اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ  کی درمیانی شب  تہران پر شدید  بمباری کی۔اسے حالیہ دنوں میں سب سے  شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔  رات بھر تہران کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے اور کئی مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آئے۔  حملوں میں رہائشی علاقوں  اور تہران یونیورسٹی کے اطراف کو بھی نشانہ بنایاگیا۔امریکی فوج کے مطابق  اس نے گہرائی میں نصب ایرانی بیلسٹک میزائل لانچرس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اوراس کیلئے  درجنوں ایسے بم گرائے گئے جو زمین میں گھس کر پھٹتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد  جمعہ کو ۱۳۳۲؍  ہوگئی ہے۔ 

iran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK