• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران سے امریکی سرزمین کو کوئی فوری خطرہ نہیں: مارکو روبیو

Updated: November 19, 2026, 1:52 PM IST | Agency | Manila

امریکی وزیر خارجہ نےایشیائی ممالک کے دورے کے موقع پر فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں صحافیوں سے خطاب کیا۔

Marco Rubio delivering a speech. Photo: AP/PTI
مارکو روبیوخطاب کرتےہوئے۔ تصویر: اےپی/ پی ٹی آئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی سرزمین کو فی الحال کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی جاری ہے اور خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو ممکنہ حملوں کے خدشات کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روبیو نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کے اندر کسی فوری حملے کا خطرہ موجود نہیں ہے۔ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہمراہ ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: بلاول بھٹو کی عمران خان کو جیل میں رکھنے پراپنی ہی اتحادی حکومت پرتنقید

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں اس بات کی تفصیل نہیں بتائی کہ امریکی حکام ایران سے متعلق دیگر ممکنہ سیکوریٹی خطرات کا کس طرح جائزہ لے رہے ہیںلیکن ان کا یہ بیان خلیجی خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کی سیکوریٹی سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے۔

حالیہ دنوں میں بحرین اور کویت سمیت خطے کے بعض ممالک نے فضائی خطرات اور ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لئے دفاعی اقدامات کی اطلاعات دی ہیں۔ روبیو کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران سے لاحق علاقائی خطرات اور امریکی سرزمین کو درپیش فوری خطرے کو الگ الگ تناظر میں دیکھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK