Inquilab Logo

کانگریسی لیڈران کو تلنگانہ کے عوام سے امید، کانگریس کا انتخاب کرنے کی اپیل

Updated: November 30, 2023, 1:20 PM IST | Hyderabad

آج تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ واضح اور عوام دوست حکومت کا انتخاب کریں گے۔ راہل گاندھی نے لوگوں کو کثیر تعداد میں ووٹ دینے اور کانگریس کا انتخاب کرنے کی اپیل کی۔ پرینکا گاندھی نے بھی ایکس کے ذریعےلوگوں سے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کےدن کانگریس کے صدرملکار جن کھرگے نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ واضح اور عوام دوست حکومت کا انتخاب کریں گے جو پسماندہ افراد کی حفاظت کر سکے۔دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی تلنگانہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں اور کانگریس کو ووٹ دیں۔خیال رہے کہ تلنگانہ میں آج اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ ووٹوں کی گنتی ۳؍ دسمبر کو ہوگی۔

اس ضمن میں کھرگے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تلنگانہ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ واضح اور عوام دوست حکومت کاانتخاب کریں گے جو پسماندہ طبقات کی حفاظت کر سکے۔ زمین پر کوئی طاقت اس خیال کو نہیں ورک سکتی کہ کس کا وقت آ گیا ہے۔آیئے پرجالاتلنگانہ کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔ یہ کثیر تعداد میں ووٹ دینے کا وقت ہے۔ یہ وقت تلنگانہ کے عوام کی بے جا خواہشات اور خوابوںکا احساس کرنے کاوقت ہے جس کیلئے آپ نے اتنے سال سے اپنا خون اور پسینہ بہایا ہے۔ ہم تبدیلی اور سماجی انصاف کی بحالی کیلئے جمہوریت کی ترقی میں حصہ لینے کیلئے ریاست کے پہلے مرحلے کے ووٹروں کا استقبال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آج تلنگانہ میں پولنگ، کانگریس اور بی آر ایس میں اصل لڑائی

راہل گاندھی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ آج پرجالا دورالہ کو شکست دے دیں گے۔ بہنو اور بھائیوں آگے بڑھئے اور بڑی تعداد میں ووٹ دیجئے۔ ووٹ ہی ایک بنگارو(  سنہرا) تلنگانہ بنائیں گے۔ کانگریس کو ووٹ دیجئے۔

کانگریس کی سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اسمبلی انتخابات کے دن تلنگانہ کے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ آپ سے درخواست (تلنگانہ کے عوام) ہے کہ سوچ سمجھ کر پوری قوت کے ساتھ ووٹ دیجئے۔

ووٹ دینا آپ کا حق اور سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ ووٹ کی طاقت سے تلنگانہ کے عوام کے خواب کو پورا کیجئے۔ آپ کو پہلے ہی مبارکباد۔ جےتلنگانہ ۔ جے ہند۔خیال رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئےووٹنگ صبح ۷؍ بجے ہی شروع ہو گئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK