Inquilab Logo Happiest Places to Work

تلنگانہ :الیکشن میں حصہ لینے کی عمر ۲۵؍سے ۲۱؍ کرنے پر غور

Updated: July 27, 2026, 10:23 AM IST | Hyderabad

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اعلان کیاکہ اگست میںاسمبلی کے خصوصی اجلاس میںاس تعلق سے قرارداد منظور کی جائیگی۔

Telangana Chief Minister Revanth Reddy. Photo: INN
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ  ریونت ریڈی ۔ تصویر: آئی این این

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ  ریونت ریڈی نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی کم از کم عمر۲۵؍ سال سے کم کرکے۲۱؍ سال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں میں نوجوانوں کی زیادہ نمائندگی ضروری ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ تلنگانہ حکومت اگست کے پہلے ہفتہ میں اسمبلی اور قانون ساز کونسل کا خصوصی اجلاس بلائے گی جس میں ایک قرارداد منظور کی جائے گی جس میں مرکزی حکومت سے قانون میں ترمیم کرنے پر زور دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ اعلان سنیچر کی رات کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنان اور طلبہ کی طرف سے منعقد کی گئی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھئے: کارگل وجےدیوَس پر شہداء کو خراج عقیدت

دہلی پولیس کی مبینہ کارروائی کے خلاف احتجاج

یہ ریلی جو پیپلز پلازہ سے شروع ہوئی اور نیکلس روڈ پر ختم ہوئی، نیٹ پیپر لیک پر دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کر نے والے طلبہ کے خلاف پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ طلبہ تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ نوجوانوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے باوجود اپنا احتجاج جاری رکھا اور فتح حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ نے احتجاج کرنے والے طلبہ کو کامیابی کا احساس دلایا ہے۔

 پالیسی سازی میں حصہ لیں

نوجوان نسل سے گورننس میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان نسل کو سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ قانون ساز اداروں میں داخل ہو کر پالیسی سازی میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک میں نوجوان کم عمری میں قانون ساز اسمبلیوں کیلئے منتخب ہو جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: مودی سرکار کو اَب لاٹھی چارج پر جوابدہی کا سامنا

جین زی کی شمولیت ضروری

ریونت ریڈی نے کہا’’ہم تلنگانہ سے اپنی نوعیت کی پہلی قرارداد پاس کریں گے اور اسے مرکزی حکومت کو بھیجیں گے، جس میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی کم از کم عمر۲۱؍ سال کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں بھی بل لانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK