Updated: November 30, 2023, 3:55 PM IST
| Hyderabad
تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے دوران بی آر ایس نے کانگریس کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس نے انتخابی مہم کے دوران بی آر ایس صدر کے چندرشیکھر راؤ اور پارٹی کے اہم لیڈران اور امیدواوں کے خلاف غلط کانٹینٹ تیار کرنے کیلئے ڈیپ فیک اور مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا تھا۔
کے چندرشیکھر راؤ۔ تصویر: آئی این این
بی آر ایس نے تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر کانگریس کے خلاف شکایت درج کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی من گھڑت کانٹینٹ بنانے کیلئے ڈیپ فیک کا سہارا لے رہی ہے۔بی آر ایس نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس بی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ اور ریاست میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور اہم لیڈران کو نشانہ بنا رہی ہے۔اس شکایت میں چیف الیکشن کمشنر آفیسر، تلنگانہ چیف الیکٹرورل آفیسر اورریاستی جی ڈی پی کو مخاطب کرتے ہوئے بی آر ایس نے کہا ہے کہ قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی ہےکہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی ) ڈیپ فیک اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی مدد سے ڈیپ فیک آڈیو اور ویڈیو بنانے اور ان کی تشہیر کرنے کے عمل میں شریک تھی۔بی آر ایس نے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرنے کیلئے ٹی پی سی سی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہم نے اندازا لگایا ہے کہ یہ ہیرا پھیری کیا گیامتعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل سکتا ہے۔ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ شناخت کرنے اور ٹی پی سی سی اور اس کے قانونی ، غیر قانونی اور پوشیدہ ہینڈلرز کو اس طرح کے کانٹینٹ بنانے اور ان کی تشہیر کرنے سے باز رکھیں۔ کویتا نے ریاست میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے ایکس پوسٹ میںووٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ووٹرس، چوکس رہیں۔بیتاب پارٹیاں تلنگانہ میں جعلی خبریں پھیلا رہی ہیں۔فیک نیوز کی وجہ سے اپنے فیصلے کو ڈوبنے نہ دیں۔یقین کرنے اور شیئر کرنے سے پہلے معلومات کی اچھی سے چھان بین کر لیں۔ہماری جمہوریت انتخاب پر پروان چڑھتی ہے نہ کہ غلط معلومات پر۔