Inquilab Logo

تلنگانہ : وقارآباد کےپرگی ٹاؤن میں تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کاآغاز

Updated: January 07, 2024, 12:13 PM IST | Agency | Hyderabad

تقریباً۴؍ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ،مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ کرناٹک ،تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کارکن بھی بڑی تعداد میں شامل۔

A scene of Tablighi congregation in Pargi town of Waqarabad district. Photo: INN
وقارآباد ضلع کے پرگی ٹاؤن میں تبلیغی اجتماع کا ایک منظر۔ تصویر:آئی این این

سنیچر سے تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پرگی ٹاؤن میں تبلیغی جماعت کا اجتماع کاآغاز ہوگیا ہے۔اس سہ روزہ صوبائی اجتماع میں لاکھوں افراد شریک ہیں ۔۶؍جنوری کو فجرکی نماز سے اس کاآغازہوگیا ہے۔ پیر کی دوپہر بعدنماز ظہر دعا کےبعد اختتام کو پہنچے گا۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک اور مہاراشٹر سے بھی تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اس اجتماع میں شامل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اجتماع میں تقریباً۴؍ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے پیش نظر بڑے پیمانے پر طعام اور وضو کرنےکے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ تلنگانہ حکومت نے وقف بورڈ کی جانب سے اجتماع کے انتظامات کیلئے۲؍ کروڑ۴۵؍ لاکھ۹۳؍ ہزار۸۴۷؍ روپے جاری کئے ہیں جس میں اجتماع گاہ میں قائم کئے جانے والے دو عارضی تالابوں کیلئے۸۵؍ لاکھ جبکہ عارضی تالابوں سے وضو خانوں تک پانی پہنچانے کیلئے پائپ لائن پر۶۸؍ لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ انتظامیہ کے مطابق پرگی منڈل کے قریب میں واقع نعمت نگر کی۱۸۰؍ ایکڑ اراضی پر اجتماع کے انتظامات کئے گئے ہیں جہاں ۱۳۰؍ ایکڑ پر اجتماع ہورہا ہےجبکہ صرف۵۰؍ ایکڑ پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پانی کیلئے بنائے گئے مذکورہ عارضی تالابوں میں سے ہر تالاب میں ایک کروڑ لیٹر پانی کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ شرکائے اجتماع کے کھانے کیلئے ۲۶؍ باورچی خانے قائم کئے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK