ممبئی اور اطراف میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ ۱۰؍ مارچ کو ممبئی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۰؍ ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ۵؍ برسوں میں مارچ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
EPAPER
Updated: March 11, 2026, 12:04 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
ممبئی اور اطراف میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ ۱۰؍ مارچ کو ممبئی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۰؍ ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ۵؍ برسوں میں مارچ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
منگل کو ممبئی اور اطراف میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ ۱۰؍ مارچ کو ممبئی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۰؍ ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ۵؍ برسوں میں مارچ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ ان حالات کے مد نظر محکمہ موسمیات نے منگل کی دوپہر ممبئی، تھانے اور اطراف کے دیگر علاقوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کردیا تھا جبکہ بدھ کیلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سانتا کروز میں ۴۰؍ ڈگری، قلابہ میں ۳۵ء۴؍ ڈگری اور تھانے میں ۳۹ء۲؍ ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ بائیکلہ میں ۴۰؍ ڈگری، باندرہ میں ۳۹ء۷، وکھرولی میں ۴۱ء۶، ودیا ویہار میں ۳۹ء۵، چمبور اور دہیسر میں ۳۸ء۸؍ ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے منگل کو ممبئی، تھانے اور پالگھر کیلئے اورینج الرٹ یعنی شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا تھا۔ بدھ کیلئے ممبئی، تھانے، پالگھراور رائے گڑھ کیلئے گرمی کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:طلاق ثلاثہ کی طرح اسلامی قانون وراثت کو بھی ختم کرنے کی سپریم کورٹ میں اپیل
واضح رہے کہ منگل کا درجہ حرارت معمول سے ۷ء۶؍ ڈگری سیلسیئس زیادہ تھا جس کی وجہ سے اسے شدید گرمی کی لہرقرار دیا گیا ہے۔ جب درجہ حرارت معمول سے ۶ء۵؍ ڈگری سیلسیئس تجاوز کرجاتا ہے تو شدید گرمی کی لہر قرار دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:گیس سلنڈر کا بحران ، اپوزیشن حکومت پر حملہ آور
اجازت کے بغیر پارکنگ پر ۱۰ء۸؍ لاکھ گاڑیوں کے چالان
نارتھ ممبئی میں اجازت کے بغیرگاڑیوں کی پارکنگ کرنے پر ۱۰ء۸؍ لاکھ گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے ۔ اس دوران ۳۶؍ کروڑ روپے تک کا جرمانہ وصول کیا گیا ۔ یہ اعدادو شمار جنوری ۲۰۲۰ء سے جنوری ۲۰۲۶ء کے درمیان تک کے ہیںجو ممبئی ٹریفک پولیس ڈپارنمنٹ سے آرٹی آئی کے تحت پتہ چلے ہیں۔ آر ٹی آئی رپورٹ کے مطابقویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر غلط سمت میں گاڑی چلانے کیلئے ۶؍ ہزار ۸۸۸؍ بھا ری گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔پی یو سی ضوابط کی خلاف ورزی کیلئے ۱۳؍ ہزار ۸؍ سو سے زائدچالان اور سائلنس زون میں ہارن بجانے پر ۴۹؍ سو گاڑیوں کےخلاف چالان کاٹے گئے۔