• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیسلا کو ترکی میں کار کی فیکٹری لگانےکی دعوت، مسک کی اردگان سے ملاقات

Updated: September 19, 2023, 10:26 AM IST | istanbul

اپنی کمپنی کی ۷؍ ویں فیکٹری شروع کرنے کیلئے کوشاںایلون مسک الیکٹرک کاروں کی تیاری کیلئے مناسب جگہ کی تلاش میں ہیں

Musk and Erdoğan met at Turk House in America
مسک اور اردگان کی امریکہ میں واقع’ترک ہائوس‘ میں ملاقات ہوئی

 ترکی  کی ایک نیوز ایجنسی انادولونے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اطلاع دی ہےکہ ترک صدر رجب طیب اردگان  نے کار بنانے والی مشہور کمپنی  ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو ترکی میں ایک اور فیکٹری لگانے کی دعوت دی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اردگان نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے قریب ایک فلک بوس عمارت ترک ہاؤس میں ایلون مسک سے ملاقات کی جہاں ان سے یہ بات   کہی گئی۔
  یاد رہے کہ ایلون مسک نے  پیر کو کیلیفورنیا میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی ۔  ایلون مسک نے  ایکس پر پوسٹ کیا کہ اس ملاقات میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ان کی گفتگو کا مرکز ہوگی۔ یاد رہے کہ اردگان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے ۷۸؍ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اس وقت امریکہ میں ہیں۔ٹیسلا نے اگست میں ہندوستان  میں ایک ایسی فیکٹری بنانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جو کم لاگت والی الیکٹرک گاڑی (ای وی) تیار کرے۔
  ٹیسلا کے اس وقت ۶؍ کارخانے ہیں اور وہ میکسیکو میں شمالی نیو لیون ریاست میں ساتواں کارخانہ تعمیر کر رہی ہے جو برقی کار ساز کمپنی کی عالمی سطح پر موجودگی کو بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ  ایلون مسک نے مئی میں کہا تھا کہ کار ساز کمپنی ممکنہ طور پر اس سال کے آخر تک نئی فیکٹری کیلئے جگہ کا انتخاب کر لے گی۔ اس سال اب تک ٹیسلا کے حصص میں ۱۲۳؍ فیصد اضافہ ہوا ہے اور کار ساز کمپنی نے گزشتہ ہفتے کہا ہے کہ اس نے اپنی ۵۰؍ لاکھ ویں کار تیار کی  ہے۔ البتہ ترکی میں فیکٹری لگانے سے متعلق  خبر کی ٹیسلا اور واشنگٹن میں موجود  ترک سفارت خانے نے  تصدیق  نہیں کی ہے۔ البتہ ان دونوں کے درمیان ملاقات ضرور ہوئی تھی۔ 

turkey Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK