• Tue, 09 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی: رجب طیب اردگان کی آسکر یافتہ ’’نو ادر لینڈ‘‘ کے ہدایتکار سے ملاقات

Updated: December 09, 2025, 8:02 PM IST | Istanbul

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’نو ادر لینڈ‘‘ کے شریک ہدایتکار ’’باسل عدرا‘‘ سے ملاقات کی ، ملاقات میں صدر نے باسل کی ہدایت کاری ، اور فلسطینیوں کی جدوجہد کو بہترین انداز میں پیش کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔

Turkish President Recep Tayyip Erdogan, co-director of the film "No Other Land" Basil Adra. Photo: X
 ترکی کے صدر رجب طیب اردگان,فلم ’’نو ادر لینڈ‘‘کے شریک ہدایتکار باسل عدرا ساتھ۔ تصویر: ایکس

 ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطینی المیے کو ’ناقابلِ بیان‘ قرار دیتے ہوئے فلمی صنعت پر اسے ناکافی طور پر پیش کرنے اور اسرائیل کے ساتھ صنعتی روابط کا الزام لگایا۔آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’’نو ادر لینڈ‘‘کے شریک ہدایتکار باسل عدرا، جنہوں نے فلسطینیوں کی اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کو عکس بند کیا ہے، سے پیر کو استنبول میں واقع دولماباغچہ صدارتی دفتر میں بند دروازے میں ملاقات کی۔ اردگان نے’’ نو ادر لینڈ‘‘ کی ایوارڈز میں کامیابی پر عدرا کو مبارکباد دی۔اردگان نے کہا کہ ’’فلسطینی سانحہ فلمی صنعت میں ناکافی طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں صنعت کی اسرائیل کے ساتھ صنعتی ہم آہنگی اہم کردار ادا کرتی ہے۔‘‘انہوں نے فلسطینی جدوجہد کو فلمانے کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے بھی اس سنسرشپ ماحول کا سخت ترین تجربہ کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اشوک کی لاٹ کے ساتھ روپے کے ۷۵؍ سال مکمل مگر اس کی داستان ۵۰۰؍سال طویل ہے

دریں اثناء اردگان نے گذشتہ سال’’ آسکر‘‘اور ’’کانز ‘‘میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو سراہا اور اس سال کے اکیڈمی ایوارڈز میں مزید مضبوط موقف کی امید ظاہر کی۔اردگان نے کہا کہ ’’میں آپ کی دستاویزی فلم’’ نو ادر لینڈ‘‘ جس نے بہت سے بین الاقوامی ایوارڈز جیتے ہیں، کو عالمی ضمیر کو بیدار کرنے میں انتہائی اہم سمجھتا ہوں۔‘‘ بعد ازاں انہوں نے ترکی کے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی امراض اور خودکشیوں میں خطرناک اضافہ

واضح رہے کہ فلم ’’نو ادر لینڈ‘‘ باسل عدرا، حمدان بلال، یوول ابراہم اور ریچل سزور کی ہدایت کاری میں بنی ہے، جو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی سرے پر واقع مسافر یطا میں اسرائیلی فوج کے ظلم اور فلسطینیوں کے جدوجہد کو دکھاتی ہے۔یہ فلم۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۳ء کے درمیان حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جس نے اسرائیلی فوج اور غیرقانونی یہودی آبادکاروں کے تشدد کو بے نقاب کیا۔ فلم نے لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں بہترین دستاویزی فلم کاآسکر ایوارڈ جیتا، جبکہ اس سے قبل ۷۴؍ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔فلم میں حصہ لینے والے فلسطینی کارکن عود  ہ الذالين جنہیں۲۸ء جولائی کو مسافريطا میں اسرائیلی آبادکار یانون لیوی نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا، کے لیے اردگان نے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK