Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھائی لینڈ ماہرین آثار قدیمہ:۲۰۰۰؍ سال پرانی ہندوستانی سونے کی انگوٹھی دریافت

Updated: July 04, 2026, 5:00 PM IST | Bangkok

تھائی لینڈ میں ماہرین آثار قدیمہ نے دوہزار سال پرانی ہندوستانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت کیں، یہ دریافت ضلع بان لات کے آثارِ قدیمہ کے مقام ڈون یائی تھونگ پر ہوئی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

تھائی لینڈ کے مرکزی صوبے پیچابوری میں کھدائی کے دوران تھائی ماہرین آثارِ قدیمہ نے دو قدیم ہندوستانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت کی ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ۱۹۰۰؍ سے ۲۱۰۰؍ سال پرانی ہیں۔ ریاستی میڈیا نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ماہرین آثارِ قدیمہ قدیم انسانی ہڈیوں اور نوادرات کی چھان بین کر رہے تھے،  جیسا کہ ملک کے محکمۂ فنون لطیفہ کے ڈائریکٹر جنرل پھانومبوت چانتاراچوتی نے بتاکہ انہیں یہ دو سونے کی انگوٹھیاں ملیں، جن میں سے ایک پر قدیم ہندوستانی رسم الخط کندہ ہے،یا۔خیال ہے کہ انگوٹھی پر کندہ رسم الخط قدیم براہمی ہے اور یہ ہندوستان کے ایک تاجر ذات سے تعلق رکھتی تھی۔بعد ازاںمحکمے کے مطابق، قدیم براہمی رسم الخط والے دیگر نوادرات اور زیبائشی اشیاء صوبے کرابی کے ضلع کھلونگ تھوم اور صوبے چمپھون کے مقام کھاو سام کائو میں دیگر آثارِ قدیمہ کے مقامات سے بھی مل چکی ہیں۔یہ دو سونے کی انگوٹھیاں اس وقت صوبے راتچابوری کے عجائب گھر پھرا ناخون کھیری میں رکھی گئی ہیں۔چونکہ یہ مقام زمینی پانی اور بارش کے باعث خطرے میں ہے، جو کانسے کے نوادرات اور انسانی ہڈیوں کو متاثر کرتے ہیں، اس لیے حکام نے ان کے تحفظ کا عمل تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فرانس: شدید گرمی سے جنگلات میں آتشزدگی، ۹۰۰؍ ایکڑ اراضی خاکستر

واضح رہے کہ کسی بھی خطے کی تاریخ کا مطالعہ کرنے میں نوادرات کا اہم کردار ہوتا ہے، چونکہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ہی کسی بھی تہذیب کے آثار مٹی میں دفن ہوجاتے ہیں، لہٰذا کھدائی کرکے انہیں بحفاظت نکالنے کا کام انتہائی صبر آزما ہوتا ہے، اس دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ کھدائی میں برآمد ہونے والی اشیاء کو کسی بھی طرح کا نقصان نہ پہنچے، چنانچہ اس کام کیلئے ماہرین کی مدد لی جاتی ہے، اس کے علاوہ مشینوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔زمین سے نکالی گئی یہ نوادرات کسی بھی زمانے کی تاریخ ، ثقافت اور تہذیب کا مطالعہ کرنے میں کارآمد ہوتی ہیں۔تھائی لینڈ میں ملی یہ انگوٹھیاں تاریخ کے کون سے باب کھولیں گی، یہ بات ان انگوٹھیوں کے معائنے اور مطالعے سے سامنے آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK