نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہیں کہ تھانے اور اس سے ملحقہ پال گھر اضلاع کے لوگوں کو عالمی معیار کی اور جدید ترین طبی سہولتیں فوری طور پر فراہم کرنے کیلئے تھانے میں۹۰۰؍ بیڈ والا جدید ترین ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال، خواتین اور بچوں کے اسپتال اور سپر اسپیشلیٹی اسپتال کے پروجیکٹ کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے ۔
تھانے سول اسپتال سے متعلق منترالیہ میں منعقدہ میٹنگ کا منظر۔ تصویر: آئی این این
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہیں کہ تھانے اور اس سے ملحقہ پال گھر اضلاع کے لوگوں کو عالمی معیار کی اور جدید ترین طبی سہولتیں فوری طور پر فراہم کرنے کیلئے تھانے میں۹۰۰؍ بیڈ والا جدید ترین ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال، خواتین اور بچوں کے اسپتال اور سپر اسپیشلیٹی اسپتال کے پروجیکٹ کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز منترالیہ میں تھانے سول اسپتال کی تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے اہم میٹنگ منعقد کی تھی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ اسپتال میں وائرنگ کا کام جاری ہے۔ اس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو اسپتال کا کام جنگی پیمانے پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: ٹورینٹ پاور نے ۲۶۶؍ عمارتوں کو نوٹس جاری کیا
نائب وزیرا علیٰ ایکناتھ شندے کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ا میٹنگ میں تھانے سول اسپتال کی موجودہ صورتحال اور اب تک کئے گئے کام میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر صحت پرکاش ابیتکر، وزیر دادا بھسے، گلاب راؤ پاٹل، ادے سامنت، شمبھوراج دیسائی، سنجے شرساٹھ، سنجے راٹھوڑ، پرتاپ سرنائک کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اسیم گپتا، پرنسپل سیکریٹری نوین سونا، محکمہ صحت کے سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسر ان موجود تھے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے سینئر افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبے کے ہر مرحلے میں کام کی رفتار تیز کی جائے ۔ نائب وزیراعلیٰ نے متنبہ کیا کہ انتظامی سطح پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔