اس سال انجمن خیر الاسلام نے’ہیرس شیلڈ‘میں دو ٹیموں کے ساتھ حصہ لیا۔ ایک ٹیم نے ’ایلیٹ لیگ‘کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ دوسری ٹیم ’پلیٹ گروپ‘ میں مقابلہ کر رہی ہے۔
EPAPER
Updated: October 29, 2026, 11:24 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
اس سال انجمن خیر الاسلام نے’ہیرس شیلڈ‘میں دو ٹیموں کے ساتھ حصہ لیا۔ ایک ٹیم نے ’ایلیٹ لیگ‘کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ دوسری ٹیم ’پلیٹ گروپ‘ میں مقابلہ کر رہی ہے۔
اس سال انجمن خیر الاسلام نے’ہیرس شیلڈ‘میں دو ٹیموں کے ساتھ حصہ لیا۔ ایک ٹیم نے ’ایلیٹ لیگ‘کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ دوسری ٹیم ’پلیٹ گروپ‘ میں مقابلہ کر رہی ہے۔ انجمن خیر الاسلام نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’نیو ہوریزان اسکالر (تھانے) کو۶؍ وکٹوں سے شکست دی اور ہیرس شیلڈ کے ’پلیٹ گروپ‘ کے تیسرے راؤنڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے: دو ایکا دو...... اس بچے کو ۲۰۰۰؍ تک کا پہاڑہ یاد ہے
یہ مقابلہ آزاد میدان میں منگل کو ہوا تھا۔ٹاس جیتنے کے بعد، نیو ہورائزنز اسکول نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انجمن خیر الاسلام کے بولرز نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم کو۳۵؍ اووروں میں صرف ۱۳۸؍ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ عدنان خان نے۳؍جبکہ معین انصاری نے۲؍ وکٹیں اپنے نام کیں۔