Inquilab Logo

امریکہ میں ایپل واچ کی فروخت پر عائدکردہ پابندی ہٹائی گئی

Updated: December 29, 2023, 12:15 PM IST | Agency | New Delhi

پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں یو ایس آئی ٹی سی نے پابندی لگائی تھی ، ایپل کوکورٹ سے راحت ملی۔

Apple Watch sales and imports will continue. Photo: INN
ایپل واچ کی فروخت اور امپورٹ جاری رہے گی۔ تصویر : آئی این این

ایپل کی جدید اسمارٹ واچ کی امریکہ میں  فروخت جاری رہے گی۔ ایپل نے ’بلڈ آکسیجن فیچر‘  کے پیٹنٹ خلاف ورزی کےمعاملے میں  ’یو ایس کورٹ آف اپیل‘ میں  منگل کو ایک ہنگامی اپیل داخل کی تھی۔ جس میں  ایپل اسمارٹ واچ کو امریکہ میں امپورٹ کرنے پر عائد کی گئی پابندی کو ہٹانے کی گزارش کی گئی تھی جسے کورٹ نے قبول کرلیا ہے۔ اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ نے امریکی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن (آئی ٹی سی) کے فیصلے کو بدلنے سے انکارکردیا تھا۔
معاملہ کیا ہے؟
 میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی ماسیمو نے ایپل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ماسیمو کےملازمین کو کام پر رکھا، اسکی پلس آکسیمٹری ٹیکنالوجی چرائی اور اسے ایپل واچ میں شامل کیا ۔ ۲۰۲۰ء میں ایپل نے اپنی سیریز ۶؍ ماڈل کی اسمارٹ واچ میں  پہلی بار پلس آکسی میٹر فیچر دیا تھا۔ ۲۰۲۰ء میں  ماسیمو نے ایپل کے خلاف تجارتی راز کی چوری اور پیٹنٹ  خلاف ورزی پر کیس دائر کیا تھا۔ ماسیمو کا الزام ہے کہ ایپل نے واچ سیریز ۶؍ کے لانچ کے دوران اس کے ۱۰؍ پلس آکسی میٹر پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس پر کورٹ نے ماسیمو کے حق میں  فیصلہ سنایا تھا۔اکتوبر ۲۰۲۳ء  میں  امریکی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن (آئی ٹی سی ) نے کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور فیصلہ سنایا کہ ایپل نے ماسیمو کے پیٹنٹ میں  سے ایک کی خلاف ورزی کی ہے، واچ میں  استعمال کئے جارہے بلڈ آکسیجن سینسر کے پیٹنٹ ماسیمو کے پاس ہیں ، اسلئے ایپل ان ماڈل کو نہیں فروخت کرسکتا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK