Inquilab Logo

بی ایم سی کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز نہیں لینے والوں کی شناخت کریگی

Updated: November 07, 2021, 11:53 AM IST | Mumbai

ٹیکہ کاری کی فہرست کی جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ تقریباً ۳؍ لاکھ لوگوں نے کووِڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی ہےلیکن دوسری خوراک لینے نہیں آئے،اب ایسے لوگوں کو کال کر کے انہیںطلب کیاجائے گا اور دوسرا ڈوز لینے کی ترغیب دی جائے گی

In Mumbai, about 3 lahk people have taken the first dose of the vaccine but not the second.Picture:Inquilab
ممبئی میںتقریباً ۳؍ لاکھ لوگ ویکسین کا پہلاڈوز لے چکے ہیںلیکن دوسرا نہیںلیا ہے تصویر انقلاب

:بی ایم سی نے ان لوگوں کی شناخت شروع کردی ہے کورونا ویکسین کا ایک ڈوز تو لے چکے ہیںلیکن ابھی تک دوسرا ڈوز نہیں لیا  ہے۔ اس سلسلے میں جب ٹیکہ کاری کی فہرست کی جانچ کی گئی تو بتایا گیا کہ تقریباً ۳؍ لاکھ لوگوں نے کووِڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی لیکن دوسری خوراک لینے نہیں آئے۔ اس کے بعد اب  ایسے لوگوں کو طلب کرکے ان سے پوچھ تاچھ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
  بی ایم سی کے۲۴؍ وارڈ لیول وار رومز کو اس کام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پچھلے سال وار روم کو کووِڈ مریضوں کو اسپتال میں داخل کرانے اور  اس سے متعلق  ڈیٹا کو منظم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔وار روم کو اگلے۱۰؍ دنوں میں شہر میں حفاظتی ٹیکوں کی فہرست کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وار روم سے کووڈ  ویکسین کا  پہلا ڈوز لینے کے بعد جو لوگ دوسرے ڈوز کیلئے نہیں آئیں گے انہیں کال کیا جائے گا۔ 
 بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے کہا کہ ہمیں کووِن پورٹل سے تین لاکھ سے زیادہ نام موصول ہوئے ہیں۔  یہ ویکسین کا پہلا ڈوز لے چکے ہیں۔ان سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے  پوچھا جائے گا کہ انہو ںنے دوسرا ڈوز کیوں نہیں لیا ہے۔پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ فہرست میں۳ء۸۴؍ لاکھ نام ہیں۔ 
ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کا منصوبہ
 بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر نے کہا  ہےکہ ہمارا ہدف شہر میں مکمل حفاظتی ٹیکوں کو مکمل کرنا ہے۔ اس کے لیے ہر طرف سے کام کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اب تک شہر میں تقریباً۵۰۰؍ ٹیکہ کاری مراکز پر۱ء۴۷؍ کروڑ  ڈوز دیے جا چکے ہیں۔ اس میں۹۱ء۵؍ لاکھ پہلاڈوز اور۵۶ء۴؍ لاکھ  دوسرا ڈوز دیاگیا  ہے۔شہر میں۱۸؍ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد کم وبیش ۹۲ء۳؍لاکھ ہے۔ وہ کووڈ  ڈوز کے اہل ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شہر کی۹۹ء۱؍ فیصد آبادی نے پہلا  ڈوز لیا ہے اور۶۱؍ فیصدلوگوں نے دوسرا ڈوز بھی لیا ہے۔ 
ویکسین لینے والوں کے بارے میں
 بھی معلومات لی جائیں گی
 ویکسین لینے والوں کے بارے میں مکمل معلومات لی جائیں گی۔یہ دیکھا جائے گا کہ۹۹ء۱؍ فیصد ویکسین لینے والوں کا تعلق خود ممبئی شہر سے ہے یا آس پاس کے میونسپل کارپوریشن کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔ بی ایم سی کے صحت عامہ کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ ممبئی میں پہلا ڈوز لینے والے۹۱ء۵؍ لاکھ لوگوں میں  سے۱۰؍ سے ۲۰؍ فیصد شہر کی حدود سے باہر کے ہو سکتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ممبئی کے کئی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین سیٹیلائٹ شہروں میں رہتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ انہیں یہاں ویکسین مل گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کا اصول ہے کہ لوگ ہندوستان میں کہیں بھی اپنی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
 سریش کاکانی نے کہا کہ جن تین لاکھ لوگوں  کو پہلا ڈوز دئیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے وہ  مضافاتی علاقوں میںرہنے والے بھی ہوسکتے ہیں۔ممبئی میں ویکسین کی بہتر دستیابی کی صورت میں، انہوں نے یہاں پہلی خوراک لی ہوگی۔ بعد ازاں دوسری خوراک  انہو ں نے اپنے مقام پر لی ہوگی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ مہاجر مزدور ہوں۔ وہ پہلاڈوزممبئی میں لینے کے بعد چلے گئے ہوں۔  ان کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ ہم ممبئی میں ان لوگوں کو حوصلہ افزائی کریں گے  مقررہ وقت گزر جانے کے بعد بھی ویکسین کاد وسرا ڈوز نہیںلیا ہے۔ انہیں مشورہ دیا جائے گا کہ وہ قریبی موبائل ویکسین سینٹرپر جاکر ویکسین لگائیں۔
 معلومات  ملنے کے صورتحال بدل سکتی ہے
 ای وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر منیش والنجو نے کہا کہ ہم لوگوں کو مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔ ہمارا وار روم ان لوگوں پر زور دے رہا ہے جنہوں نے  ویکسین نہیں  لگوائی ہے ۔وہ آگے آئیں اور ویکسین  لیں۔ مسئلہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے کسی مرکز میں ویکسین لگائی تھی اور اب شاید وہ شہر سے دور چلے گئے ہیں۔ ہم ایسے افراد سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ قریبی  ٹیکہ کاری سینٹر پر جائیں اور اپنا ڈوز لیں۔
بی ایم سی کی  ٹیکہ کاری وین بھی ڈیوٹی پر مامور ہے
 کالینا کے کارپوریٹر ٹیولپ مرانڈا نے کہا کہ بی ایم سی کی  ٹیکہ کاری وین کچی آبادیوں اور رہائشی علاقوں میں جا کر ویکسین  کا ڈوز دے رہی  ہے۔ اس کے بعد بھی کچھ لوگ ویکسین کے بغیر زندگی گزارنے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ جن لوگوں نے  ڈوز نہیں لیا ہےان کو کال کرنا ان کے لیے یاد دہانی کا کام کرے گا۔ ہمیں امید ہے کہ انہیں ویکسین لگ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK