Inquilab Logo

ہاتھوں سے گٹر کی صفائی کا معاملہ :حقوق انسانی کمیشن نے رپورٹ طلب کی

Updated: May 02, 2023, 3:07 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی شکایت پر عالمی یوم مزدور کے موقع پر ’نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن‘ نے ممبئی کلکٹر اور مجسٹریٹ کورٹ کو ہدایت دی ہے کہ گوونڈی میں مزدوروں کے ذریعہ ننگے ہاتھوں سے گٹر صاف کرنے کے معاملے کی تحقیق کرکے ۴؍ ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کریں۔

Manual sewer cleaning is legally prohibited.
ہاتھوں سے گٹر کی صفائی پر قانونی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ممبئی: ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی شکایت پر عالمی یوم مزدور کے موقع پر ’نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن‘ نے ممبئی کلکٹر اور مجسٹریٹ کورٹ کو ہدایت دی ہے کہ گوونڈی میں مزدوروں کے ذریعہ ننگے ہاتھوں سے گٹر صاف کرنے کے معاملے کی تحقیق کرکے ۴؍ ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ بغیر آلات استعمال کئے ہاتھوں سے گٹر صفائی پر مخصوص ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
 ’گوونڈی سٹیزنز‘ نامی غیرسرکاری تنظیم نے ۲۰؍ اپریل کو ’انسانی حقوق کمیشن‘ کو تصویروں کے ساتھ شکایت بھیجی تھی کہ بی ایم سی کے ’ایچ ویسٹ‘ وارڈ  اورایم ایسٹ وارڈ میں مزدوروں کو گٹرکی صفائی پر مامور کیا گیا ہے اور انہیں کوئی جدید آلات تو کیا دستانے تک مہیا نہیں کروائے گئے ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’’پروہیبشن آف ایمپلائمنٹ ایز مینول اسکاوینجرس اینڈ دئیر ری ہیبیلٹیشن ایکٹ ۲۰۱۳ء‘‘ کی دفعہ ۸؍ کے مطابق انسانوں سے اپنے ہاتھوں  سے گٹر صفائی جیسے مزدوری کے کام نہیں کروائے جاسکتے۔اس شکایت میں درخواست کی گئی ہے کہ جن ٹھیکیداروں نے مزدوروں سے مذکورہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہاتھوں سے گٹر کی صفائی کروائی ہے انہیں ’بلیک لسٹ‘ کرکے ان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کو منسوخ کیا جائے۔
 ہیومن رائٹس کمیشن نے یکم مئی کو اس شکایت پر سماعت کی۔ سماعت کے بعد کمیشن نے ممبئی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیق کرکے ۴؍ ہفتوں میں اپنی رپورٹ کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ اگر ۴؍ ہفتوں میں انہیں یہ رپورٹ نہیں دی گئی تو کمیشن متعلقہ افسر کو ذاتی طور پر کمیشن کے سامنے حاضر ہوکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے گا۔

mumbai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK