Inquilab Logo

اقلیتی طبقہ کے طلبہ کیلئے پہلی سےآٹھویں جماعت کی مرکزی اسکالرشپ بند کردی گئی

Updated: November 28, 2022, 9:30 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

لاکھوں طلبہ سے فارم بھروایا گیا تھا اور ۲؍ مرتبہ تاریخ میں توسیع بھی کی گئی تھی ،اب صرف نویں اور دسویں جماعت کے غریب اقلیتی طلبہ کو ہی مدد ملے گی

Scholarships for minority students have been stopped.Picture:INN
اقلیتی طلبہ کیلئے اسکالر شپ روک دی گئی ہے۔ تصویر :آئی این این

مرکز کی بی جے پی حکومت کی جانب سے  اقلیتی طبقے سے سوتیلا سلوک ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔  اقلیتی طبقہ کے غریب طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے سالانہ  ایک ہزار تا ۵؍ ہزار روپے تک جو مالی مدد   پری میٹر اسکالر شپ کے تحت دی جاتی تھی اسے اب مرکزی حکومت نے اچانک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ۲۵؍ نومبر ۲۰۲۲ء کو کیا گیا  اور اس تعلق سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  یہ فیصلہ اسکالر شپ کا فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ میں ۲؍ مرتبہ توسیع کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اسکالر شپ کے نہ صرف نئے فارم بلکہ رینیول فارم بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔  مرکزی حکومت کی اقلیتی امور کی وزارت  کے تحت اب تک  پری میٹرک اسکالرشپ کے تحت پہلی تا دسویں جماعت میں زیر تعلیم غریب طلبہ کو مالی مدد دی جاتی تھی لیکن اب  پہلی تا آٹھویں کے طلبہ کو یہ اسکالرشپ نہیں دی جائے گی اور محض ۹؍ویں اور دسویں میں زیر تعلیم طلبہ کو ہی یہ امداد ملے گی۔ ۲۵؍ نومبر ۲۰۲۲ء کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ یہ ہدایت ایسے وقت جاری کی گئی ہے جب  ہزاروں اقلیتی  طلبہ اس کے حصول کیلئے دوڑ بھاگ کر کے آن لائن فارم بھر چکے ہیں۔ اس ہدایت کے بعد پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کا فارم وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔   حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق حق تعلیم ایکٹ ۲۰۰۹ء حکومت کیلئے  ہر ایک بچے کو مفت اور لازمی ابتدائی تعلیم (کلاس پہلی تا آٹھویں) فراہم کرنے کا پابند بناتا ہے۔ اس کے مطابق صرف نویں اور دسویں جماعت میں پڑھنے والے طلبہ ہی سماجی انصاف اور قبائلی امور کی وزارت کی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت آتے ہیں۔ اسی طرح  موجودہ تعلیمی سال سے اقلیتی امور کی وزارت کی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت بھی اب صرف نویں اور دسویں جماعت   کے لئے ہوگی۔انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او)، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈی این او) ، اسٹیٹ نوڈل آفیسر (ایس این او) اس کے مطابق اقلیتی امور کی وزارت کی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت صرف نویں اور دسویں جماعت کی درخواستوں کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ایک نوڈل افسر نے بھی یہ ہدایت جاری  ہونےکی تصدیق کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK