Inquilab Logo

تائیوان پرچینی وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں سخت موقف ،دھمکی آمیز بیان

Updated: September 26, 2022, 1:09 PM IST | Agency | Beijing

وانگ یی نےجنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتےہوئے کہا کہ تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل کر رکھ دیا جائے گا

Chinese Foreign Minister Wang Yi addressing the General Assembly. .Picture:INN
چین کے وزیر خارجہ وانگ ییی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتےہوئے ۔ تصویر:آئی این این

 چین نے تائیوان سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ۷۷؍ ویں اجلاس میں سخت موقف اختیار کیا اوراس جزیرے میں کسی بھی غیر مداخلت کو کچل دینے کی دھمکی دی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا اشارہ امریکہ کی طرف تھا۔  واضح رہےکہ گزشتہ دنوںامریکی  کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے  تائیوان کے دورہ کیا تھا جس سے بیجنگ برہم ہوگیا تھا اور اس نے سخت نتائج کی دھمکی دی تھی ۔ اس کے بعد سے چین نے اپنی فوجی مشقوںکا آغاز کیا تھا۔ نینسی پلوسی اور دیگر امریکی وفود نے بھی تائیوان کا دورہ کیا تھا۔  میڈیارپورٹس کے مطابق اسی  پس منظر جمعہ کوچینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ وہ تائیوان  میںغیر ملکی مداخلت کیخلاف کھڑے ہونے کیلئےسخت ترین اقدامات کریں گے۔  اقوام متحدہ کی۷۷؍ویں جنرل اسمبلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں  انہوں نے کہا کہ جب چین مکمل طور پر متحد ہو گا تب ہی آبنائے تائیوان میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ انتظامیہ غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کیلئے سخت ترین اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین واحد حکومت ہے جو  متحدہ  چین کی نمائندگی کرتی ہے۔
 وزیر خارجہ وانگ نے یہ بھی کہا کہ چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات میں ایک بنیادی اصول بن  چکا ہے۔  جو کوئی بھی  جزیرے کے ساتھ متحد ہونے کےان کے عزم کی راہ میں رکاوٹ بنے گا ، اسےتاریخ کے پہیوں سے کچل دیا جائے گا۔وزیر خارجہ وانگ  نے کہا کہ تائیوان اس کی سرزمین کا حصہ ہے، چین ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے جزیرے کی آزادی کو بین الاقوامی حیثیت حاصل ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK