Inquilab Logo

کانگریس کامطالبہ حکومت کو وباسےنمٹنےکیلئےملنےوالی امدادکی تفصیلات کوعام کرے

Updated: May 04, 2021, 10:12 AM IST | New Delhi

کانگریس نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو کورونا کے حوالے سے گھیرنے کی کوشش کی ہے

Congress spokesperson Pawan Khera.Picture:PTI
کانگریس ترجمان پون کھیڑا تصویرپی ٹی آئی

 کانگریس نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو کورونا کے حوالے سے گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ حکومت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے پیر کو کانگریس نے کہا کہ کورونا وائرس کی  وبا  کے دوران ہندوستان کو دنیا کے۴۰؍ سے زائدممالک سے آکسیجن اور کورونا کی دوائیں موصول ہوئی ہیں، اس کے باوجود  ملک میں لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مر رہے ہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ بیرونی امداد کی تفصیلات ملک کے سامنے پیش کی جانی چاہئے۔
 کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ، برطانیہ، روس اور سعودی عرب جیسے۴۰؍ بڑے ممالک کی طرف سے اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کو بڑی تعداد میں مدد مل رہی ہے۔ ان میں کورونا ویکسین سے لے کر آکسیجن اور آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹ تک شامل  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی مدد کے باوجود ہمارے پاس آکسیجن کی قلت ہے اور ویکسین دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیکہ کاری نہیں ہو پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ملک کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کی موت کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ اس سلسلے کا تازہ ترین واقعہ کرناٹک کا ہے جہاں چامراج نگر اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے۲۴؍ مریضوں کی موت ہوگئی۔کانگریس ترجمان نےکہاکہ حکومت کو چاہئے کہ غیر ملکی امداد کی تفصیلات شفاف طریقے سے فراہم کرے اور بتائے کہ کس ملک سے کتنی مدد موصول ہوئی ہے اور حکومت ہند نے اس میں  سے کس ریاست کو کیا  مدد بہم پہنچائی ہے؟
 خیال رہے کہ مرکز پر شروع ہی سے اس طرح کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں کہ وہ  بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کو زیادہ امداد فراہم کرتی ہے ،اس کے برعکس غیر بی جےپی حکمرانی والی ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرتی ہے اور انہیں کم مدد دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK