• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملک کو سچے خیرخواہوں کی ضرورت ہے جو تمام طبقات کو انصاف دلاسکیں: مولانا سجاد نعمانی

Updated: September 19, 2024, 11:48 PM IST | jalgaon

’’ اس وقت ملک کو ضرورت ہے سچے خیر خواہوں کی جو سماج کے تمام طبقات کو انصاف دلا سکیں۔ جو غریبوں، لاچاروں اور پسماندوں کیلئے جدوجہد کر سکیں۔‘‘

Maulana Sajjad Naumani speaking
مولانا سجاد نعمانی خطاب کرتے ہوئے

’’ اس وقت ملک کو ضرورت ہے سچے خیر خواہوں کی جو سماج کے تمام طبقات کو انصاف دلا سکیں۔ جو غریبوں، لاچاروں اور پسماندوں کیلئے جدوجہد کر سکیں۔‘‘ یہ خیال ہے  معروف عالم دین اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا سجاد نعمانی   کا جو بدھ اور جمعرات کو جلگائوں کے ۲؍ روزہ دورے پر تھے۔
 مولانا سجاد نعمانی نےبدھ کی شام جلگائوں کے عید گاہ میدان پر  سیرت کمیٹی جلگائوں کی جانب سے منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا سیاسی پارٹیوں نے مسلمانوں کو قلی بنا رکھاہے۔ ہم یا تو کسی کوٹرین سے اتارتے ہیں یا پھر کسی کو چڑھاتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ اب ہم خود ٹرین کے مسافر بنیں۔  انہوں نے کہا ’’ ملک کو نیک صفت لوگوں کی ضرورت ہے جو دوسروں کا درد سمجھتے ہوں۔ اور وہ کون سی قوم ہے جس میں ایسی صفت کے لوگ پائے جاتے ہوں؟ جب حاضرین نے جواب دیا ’مسلمان‘ تو انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اور امت کو متحد ہونے نیز سیاسی طور پر بیدار ہونے کی تلقین کی۔ 
  جمعرات کی صبح ۱۱؍ بجے مولانا سجاد نعمانی اقراتھیم کالج میں برادران وطن کیلئے منعقد کئے گئے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔ یہاں انہوں نے وقف بورڈ بل، نقاب کے تعلق سے ہندوتوا وادیوں کی شرپسندی اور دیگر معاملات  کے پس منظر میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا’’ اس ملک میں ہر کسی کو پالیٹکل طور پر ہندو بنانے کی تحریک جاری ہے ۔ مسلمانوں پر بھی ظلم و جبر کیا جارہا ہے مگرمسلمان کسی بھی صورت میں اپنی شناخت کو چھوڑنے والے نہیں ہیں۔‘‘     انہوں نے مہاراشٹر کی سرزمین کی تعریف کرتے ہوئے ، چھترپتی شیواجی اور ڈاکٹر امبیڈکر کی تاریخ سے نئی نسل کو واقف کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK