Inquilab Logo

سوڈان کی خانہ جنگی میں اموات کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے

Updated: May 18, 2023, 12:54 PM IST | Khartoum

پندرہ اپریل سے اصل فو ج’ مسلح افواج ‘ اور نیم فوجی دستہ ’ سریع الحرکت فو ج ‘کی لڑائی میں مرنے والوں کی تعدا د۸۲۲؍ ہوگئی ہے

The United Nations has released this photo of the child and his family affected by the civil war.
اقوام متحدہ نےخانہ جنگی سے متاثر اس بچے اور اس کے خاندان کی یہ تصویر جاری کی ہے۔

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے درمیان مسلح جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۸۲۲؍ ہو گئی ہے۔
سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز یونین نے ایک بیان میں کہا کہ تصادم کے آغاز سے اب تک مرنے والے  شہریوں کی  تعداد۸۲۲؍ہو گئی ہے جبکہ۳؍ ہزار ۲۱۵؍ زخمی ہوئے ہیں۔یونین نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں قومی دارالحکومت خرطوم، شمالی کوردوفان ریاست کے دارالحکومت العبید اور مغربی دارفور کے دارالحکومت جنینا میں ہوئیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ منگل کو سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے جنگجوؤں کی یونٹس کے درمیان خرطوم کے جنوب میں جبرا کے علاقے اور دارالحکومت کے مشرق میں واقع ارکاویت، الممورہ اور الجیریف کے علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔
 آر ایس ایف نے منگل کو ویڈیو  جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے البحری شہر میں سوڈانی فوج کے ایک اہم کیمپ القدرو کیمپ پر قبضہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی سوڈانی فوج نے آر ایس ایف کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
 فوج نے اپنے فیس بک پیج پر کہا، ’’ہماری فورسیز نے القدرو کیمپ پر کنٹرول حاصل کرنے کی آر ایس ایف کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔‘‘
  یاد رہےکہ  سوڈان میں۱۵؍ اپریل سے خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مہلک مسلح تصادم جاری ہے۔ اس دوران غیر ملکیوں کی اکثریت نے ملک چھوڑ دیا ہے ۔ مقامی افراد بھی ملک چھوڑ رہےہیں۔ 

Khartoum Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK