Inquilab Logo

ممبئی سے عازمین حج کی روانگی کاآج سے آغاز،پہلا قافلہ ۵۹۶؍ عازمین پر مشتمل ہوگا

Updated: June 07, 2023, 9:33 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

عازمین کی سہولت اوران کے استقبال کیلئےایئرپورٹ پرانتظامات مکمل ۔ عازمین کی خدمت کرنے والی تنظیموںکے اراکین بھی ایئرپورٹ پرموجود رہیںگے

A special gate has been built to welcome pilgrims at Mumbai Airport.
ممبئی ایئر پورٹ پر عازمین کے استقبال کیلئے بنایاگیا خصوصی گیٹ ۔(تصویر: انقلاب )

آج ۷؍جون بروزبدھ ممبئی سے عازمین حج کی روانگی کا آغازعمل میںآئے گا۔ممبئی سے عازمین کا پہلا جہاز صبح ۱۰؍بجکر ۴۰؍ منٹ پر سہار انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گا جبکہ دوسرا جہاز رات   میں ۸؍بجکر ۴۰؍ منٹ پر پرواز کرےگا۔ ان میں فی جہاز ۲۹۸؍ عازمین حج سوارہوںگے جبکہ دونوں جہازوں میں ۵۹۶؍ عازمین سوار ہوںگے۔ ممبئی سے آج روانہ ہونے والے عازمین کے پہلے قافلے میں زیادہ ترممبئی اورتھانے کے عازمین  شامل ہیں۔  واضح رہے کہ شیڈیول کے مطابق ممبئی سے عازمین حج کا آخری قافلہ ۲۲؍جون کی صبح ۸؍بجے روانہ ہوگا ۔ اس میں۲۸۸؍عازمین شامل ہوںگے۔
 حسب ترتیب عازمین ِ حج کو ۴۸؍ گھنٹے پہلے رپورٹنگ کے لئے بلایا گیا تھا ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او نے اس تعلق سے بتایا کہ عازمین کی روانگی کاشیڈیول تیار کرنے کےبعد  ایئرپورٹ پرانتظامات کا جائزہ لیا گیا اورعازمین کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ، اسے تیارکرانے پرخاص توجہ دی گئی ہے۔امید ہےکہ عازمین کےتمام قافلے اطمینان اورسکون کے ساتھ سرزمین مقدسہ روانہ ہوںگے۔  انہوں نے بتایا کہ  یہاںحج کمیٹی کاعملہ اوردیگر اسٹاف موجود رہے گا جو عازمین کی ہرطرح سے مدد کرے گا ۔  
 حج کمیٹی آف انڈیا کے اس دعوے کا عملاً آج اندازہ اس وقت ہوگا جب عازمین کی روانگی شرو ع ہوگی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دفعہ عازمین کی خدمت کرنےوالی کمیٹیوںکے اراکین کو ایئرپورٹ کے اندر جانے کے لئے پاس مہیا نہیںکروائے گئے ہیں

کافی کوشش کے باوجودعازمین حج کی خدمت کرنے والی ۸؍ تنظیموں کواس مرتبہ ایئرپورٹ کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ملی  اور نہ ہی ان کوپاس دیا گیا ۔ اس سے تنظیموںکے ذمہ داران میں ناراضگی  ہے کہ برسوں سے بے لوث خدمت کرنے کاان کویہ صلہ دیا گیا ہے۔ البتہ انہوں نے یہ طے کیا ہے کہ سابقہ روایات کے مطابق باہر رہ کر اللہ کے مہمانوں کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ سہارائے خادم الحجاج  عمران قاسم مکنوجیا نےبتایاکہ افسوس تو بہت ہے کہ ہمیںپاس نہیںدیا گیالیکن ہم اپنی خدمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کامقصد اللہ کےمہمانوں کی خدمت کرنا اوران کی دعائیں لینا ہے اسلئے ایئرپورٹ کے باہری حصے میںگیٹ نمبر پی ۹؍ سے لے کرایئرپورٹ کے گیٹ تک عازمین کواحرام باندھنے ، سامان ٹرالی میں لادنے اورگیٹ تک لے جانے ، نیز کاغذات وغیرہ تیار کروانے میں جوممکن ہوسکے گا کیا جائے گا ۔  عمران مکنوجیا نے بتایاکہ خدمت کرنے والی دیگر تنظیموںکےذمہ داران منگل کی دیر راتباہم مشورہ کریںگے اور فجر کی نمازکے بعد عازمین کی روانگی سے قبل تمام رضاکار خدمت پرمامور ہوجائیں گے۔ حج پلگرمس سوشل ورکرس گروپ کے ذمہ دار قاضی مہتاب حسینی نے کہاکہ ’’عازمین کی خدمت کرنے والے تمام کمیٹیوں کے کارکنان ایئرپورٹ اورسیکوریٹی عملہ کے معاون ہوتے تھے  اوران کا کام آسان بناتے تھے اسکےباوجود حکومت کارویہ افسوسناک ہے ۔ پھربھی ہم سب کے پیش نظرعازمینِ حج کی خدمت ہے ، وہ ہم جاری رکھیںگے۔ ‘‘

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK