Inquilab Logo Happiest Places to Work

نغمہ نگار سے ناراض ہوکر پیدا ہونے والے خیال کوہدایتکار نے فلم کا گیت بنادیا

Updated: July 09, 2026, 11:08 AM IST | Agency | Mumbai

۱۹۷۴ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوس‘میں انیل دھون، نیتو سنگھ، بندو اور ونود مہرا جیسے نامور فنکاروں نے اداکاری کی تھی، جبکہ ریکھا نے اس فلم میں خصوصی کردار ادا کیا تھا۔

Neetu.Photo:AI
نیتو سنگھ ۔ تصویر:اے آئی

 ۱۹۷۴ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’ہوس‘میں انیل دھون، نیتو سنگھ، بندو اور ونود مہرا جیسے نامور فنکاروں نے اداکاری کی تھی، جبکہ ریکھا نے اس فلم میں خصوصی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری معروف فلم سازساون کمار ٹاک نے کی تھی، جنہوں نے بعد میں’ساجن بنا سہاگن‘،’سوتن‘،’صنم بے وفا‘ اور کئی دوسری کامیاب فلمیں بنائیں۔اس فلم سے جڑا ایک نہایت دلچسپ واقعہ اس کے سپرہٹ گیت ’تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم‘سے متعلق ہے۔ یہ نغمہ کس طرح وجود میں آیا، اس کے پیچھے ایک ایسا قصہ چھپا ہے جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مہنگے ایندھن کی وجہ سے مال برداری کی قیمت میں اضافہ

دراصل اس گیت کو لکھوانےکی کوشش میں ساون کمار ٹاک کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔جب معروف نغمہ نگار نے اپنی منہ مانگی فیس طلب کی تو مایوسی کے عالم میں واپس لوٹتے ہوئے ان کے دل میں ایک خیال آیا، اور اسی خیال نے بعد میں اس لازوال گیت کی شکل اختیار کر لی۔اس زمانے میں ساون کمار ٹاک کی مالی حالت زیادہ مستحکم نہیں تھی۔ ان کی اس سے پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’گومتی کے پار‘ بری طرح ناکام ہو چکی تھی، جس کے باعث وہ مالی مشکلات سے دوچار تھے۔ اس کے باوجود وہ ’ہوس‘کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔اسی مقصد کے تحت وہ فلم کے گیت لکھوانے کے لیے معروف شاعر اور نغمہ نگار مجروح سلطان پوری کے پاس پہنچے۔ دونوں کے درمیان فلم اور اس کے گیتوں کے حوالے سے طویل گفتگو ہوئی۔یہ ملاقات مجروح سلطان پوری کے گھر پر ہوئی، جہاں دونوں نے فلم پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور ساتھ میں عشائیہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھئے:بیلا حدید نے لائم بیماری سے متعلق جذباتی پوسٹ پر مداحوں سے معذرت کی

بعد ازاں جب بات معاوضے پر آئی تو مجروح سلطان پوری نے واضح طور پر کہا کہ وہ فلم کے گیت لکھنے کے لیے ۲۵؍ہزار روپے فیس لیں گے۔ساون کمارنے انہیں اپنی مالی مجبوری سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا بجٹ محدود ہے، اس لیے وہ فی الحال صرف ایک ہی گیت لکھوانا چاہتے ہیں، لہٰذا اگر ممکن ہو تو فیس میں کچھ کمی کر دی جائے۔لیکن مجروح سلطان پوری اپنے مؤقف پر قائم رہے۔ انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ فلم میں ایک گیت لکھوایا جائے یا چار، ان کی فیس پوری ہی ادا کرنا ہوگی۔یہ سن کر ساون کمار شدید مایوس ہو گئے اور خاموشی سے وہاں سے واپس روانہ ہو گئے۔ راستے بھر ان کے ذہن میں ایک ہی خیال گردش کرتا رہا کہ ’’اب ان کی گلیوں میں قدم نہیں رکھوں گا۔‘‘ یہی خیال آگے چل کر مشہور گیت ’’تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم‘‘ کی بنیادی سطر بن گیا۔اس واقعے کے بعد ساون کمار نے خود ہی فلم کے گیت لکھنے کا فیصلہ کیا اور موسیقار اُوشا کھنہ کے ساتھ مل کر فلم کی موسیقی تیار کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK