Inquilab Logo

’مہاوکاس اگھاڑی میں ۸؍ تا ۱۰؍دنوں میں سیٹوں کی تقسیم مکمل ہوجائیگی‘

Updated: January 02, 2024, 9:36 AM IST | Agency | Mumbai

سپریہ سُلے کی یقین دہانی، اشارہ دیا کہ پرکاش امبیڈکر ’انڈیا‘ اتحاد میں شامل ہو ںگے، ’ہٹلر شاہی‘ ختم کرنے کاعزم۔

In Mathura, truck drivers staged a protest by parking their trucks on the road. Photo: PTI
متھرا میں ٹرک ڈرائیورس نے سڑک پر ٹرک کھڑے کرکے احتجاج کیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

لوک سبھا الیکشن  کیلئے مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم کے تعلق سے این سی پی کی سینئر لیڈر سپریہ سُلے نے پیر کو دعویٰ  کیا کہ سیٹوں کی تقسیم کا عمل پورا ہو چکا ہے اور ۸؍ تا ۱۰؍ دنوں میں اس کاباضابطہ اعلان بھی کر دیاجائے گا۔
این سی پی کے رکن پارلیمان  نے پرکاش امبیڈکر کی  ونچت بہوجن اگھاڑی کو انڈیا اتحاد میں شامل کرنے  سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’’پرکاش امبیڈکر ہمارےلئے محترم ہیں ۔وہ ملک کے بڑے لیڈر بھی ہیں ۔آئین کی تشکیل اور ملک کی ترقی میں ان کے خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہمیں امید ہے کہ ملک کے آئین کو بچانے اور ہٹلر شاہی کو ختم کرنے کیلئے پرکاش امبیڈکر بھی انڈیا اتحاد میں شامل ہوں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ’’ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، این سی پی سربراہ شرد پوار، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے درمیان کچھ دن پہلے نئی دہلی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے  کرلیا گیاتھا۔ اسے غیر رسمی طور پر سیل کر دیا گیا ہے،  صرف اس کا باضابطہ اعلان باقی ہے۔اگلے ۸؍ تا ۱۰؍ دنوں میں یہ اعلان بھی کردیا  جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK