Inquilab Logo

شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی ادھو گروپ ہی کرے گا، شندے خیمہ پیچھے ہٹ گیا

Updated: October 11, 2023, 9:18 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

شندے گروپ نے یہ جواز پیش کیا کہ دونوں گروپ کے شیو سینکوں کے ممکنہ تصادم کو روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ،اب آزاد میدان یا کراس میدان پر جلسہ ہو گا۔

The rally path has been cleared for Uddhav Thackeray. Photo: INN
ادھو ٹھاکرے کیلئے ریلی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ تصویر:آئی این این

شیو سینا کی تاریخی دسہرہ ریلی ہر سال دادر میں واقع  شیواجی پارک میں منعقد کی جاتی ہے لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے شیو سینا کے دو گروپ ہوجانے کی وجہ سے دونوں ہی گروپ  ریلی کی جگہ پر اپنا اپنا دعویٰ کررہے تھے لیکن اس مرتبہ شندے گروپ شیواجی پارک میں ریلی کے دعویٰ سے پیچھے ہٹ گیا ہے جس کے بعد ادھو گروپ کے لئے راستہ صاف ہو گیا ہے۔ حالانکہ دونوں ہی گروپ یعنی ادھو گروپ اور شندے گروپ نے ۲۴؍ اکتوبر کو  شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی منعقد کرنے کی بی ایم سی سے باقاعدہ اجازت طلب کی تھی لیکن شیو سینا (ادھو) کے ورکروں سے تصادم سے بچنے کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا نے  اپنا دعویٰ واپس لینے اور اسے آزاد میدان  یا کراس میدان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس اقدام نے ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت سینا (یو بی ٹی) کے لئے اپنی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں منعقد کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ برس شیو سینا کی تقسیم کے بعد دونوں خیموں نے شیواجی پارک  پر دسہرہ ریلی منعقد کرنے کے لئے بی ایم سی کے پاس درخواستیں دائر کی تھیں، لیکن شہری انتظامیہ نے دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔اس  پر سینا (ادھو) نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھاجس کے بعد عدالت نے بی ایم سی کے حکم کو منسوخ کردیا اور  ادھو ٹھاکرے کو شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔امسال بھی  شندے خیمے نے اگست کے پہلے ہفتے میں ہی بی ایم سی کے جی/ نارتھ وارڈ آفس میں اپنی درخواست جمع کرادی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK