Inquilab Logo

مہنگائی کا اثر! ڈیری مصنوعات مہنگی ہونے کاخدشہ

Updated: June 11, 2022, 2:29 PM IST | Agency | New Delhi

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے کوریج کے تحت تمام ڈیری کمپنیاں۵؍ سے۸؍ فیصد تک قیمتیں بڑھا سکتی ہیں

 Along with milk, dairy products will also be expensive Open in Google Translate • Feedback.Picture:INN
دودھ کے ساتھ ڈیری مصنوعات بھی مہنگی ہوں گی۔ تصویر: آئی این این

ملک میں مہنگائی کا اثر اب دودھ کی قیمتوں پر بھی نظر آئے گا۔ ڈیری کمپنیاں جلد قیمتیں بڑھا سکتی ہیں۔ حال ہی میں گلوبل ا سکمڈ دودھ پاؤڈر کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے چارے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز کے ماہرین نے جمعہ کو کہا کہ قیمتیں موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہی بڑھ سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری کوریج کے تحت تمام ڈیری کمپنیاں۵؍ سے۸؍ فیصد تک قیمتیں بڑھا سکتی ہیں۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام ڈیری کمپنیاں مالی سال کی پہلی ششماہی میں قیمتوں میں مزید اضافہ کریں گی۔ تجزیہ کاروں نے بتایا کہ گزشتہ چندبرسوں میں گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اور ریستور اں  جیسے چینلز کے کھلنے کی وجہ سے دودھ کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے دودھ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور گرمی کی وجہ سے دودھ کی پیداوار میں کمی نے بھی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں تھوک دودھ کی قیمتیں سال بہ سال بڑھتی رہتی ہیں۔ مثال کے طور پر ہو ل سیل دودھ کی قیمتوں میں جون میں آل انڈیا کی سطح پر ۵ء۸؍فیصد اضافہ ہوا۔ جنوبی ہندوستان میں دودھ کی قیمتوں میں سالانہ۳ء۴؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ برآمدات میں اضافے کی وجہ سے دودھ مزید مہنگا ہو جائے گا۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے۔ کمپنیوں کو خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمت کا بھی سامنا ہے۔ مثال کے طور پر  عالمی اسکمڈ دودھ پاؤڈر کی قیمتوں میں گزشتہ۱۲؍ ماہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK