Inquilab Logo

موسلادھاربارش کے سبب تھانے میں اسکول بند کا اثر ممبئی میں بھی نظرآیا

Updated: July 29, 2023, 11:15 AM IST | Mumbai

شہرومضافات میں اسکولوںمیں حاضری کم رہی، کچھ اسکولوں نے اپنے طور پر چھٹی دے دی توبعض نے طلبہ کو آن لائن پڑھایا، ایس ایس سی کا امتحان ملتوی

Attendance of students in schools in Mumbai was low due to monsoon rains.
موسلادھاربارش کی وجہ سے ممبئی کے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کم رہی ۔

 محکمۂ موسمیات نے جمعہ کوپال گھر اور تھانے ضلع میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی جس کی وجہ سے  ان دونوں اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جبکہ ممبئی کیلئے یلو الرٹ جاری کیاگیاتھا۔ ریڈ الرٹ کی وجہ سے مذکورہ اضلاع کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کو بھی اسکول  اور کالج بند کرنے کا اعلان تھا۔ جمعہ کو تھانے اور پال گھر  میں اسکول اور کالج بندتھے جس کا اثر ممبئی کے اسکولوں میں بھی نظرآیا۔ 
 شہرومضافات  میںاسکول جاری ہونے کے باوجود طلبہ کی حاضری کم رہی  ساتھ ہی ممبئی کے اسکولوںمیں بھی جمعہ کو چھٹی   سے متعلق سوشل میڈیا پر فرضی سرکیولر   وائرل ہونےسے اساتذہ ،طلبہ اور سرپرستوں میں  تذبذب تھا جس کی وجہ سےبی ایم سی کے ایجوکیشن آفیسر نے سرکیولر جاری کرکے ممبئی شہرومضافات میں جمعہ کو اسکول کی چھٹی نہ ہونے کے بارے میں وضاحت کی۔
   موسلادھار بارش کی    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی وجہ سے تھانے اورپال گھر کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کو اسکول بندہونےکااعلان جمعرات کو ہی کردیا تھا جس کا اثر یہ ہواکہ ممبئی شہر و مضافات کے کچھ اسکولوں  نےبھی جمعرات کو ہی اپنے طورپر طلبہ سے کہا  تھاکہ جمعہ کو آف لائن کے بجائے آن لائن پڑھائی کرائی جائے گی۔ اسکول بس اسوسی ایشن نے بھی جمعہ کو بس خدمات  بند ہونے کا اعلان کردیاتھا جس کی وجہ سے لوگوں میں جمعہ کو اسکول جاری رہنے یا بند ہونے سے متعلق تذبذب رہا۔
   جنوبی ممبئی کے ایک اُردو میڈیم اسکول کے طالب علم نے بتایاکہ ’’ہمیں اب براہ راست پیرکو اسکول آنے کیلئے کہاگیاہے۔ موسلادھار بارش کے امکان سے جمعرات کوہی  جمعہ کو چھٹی ہونے کا اعلان کردیا گیا تھا ۔ سنیچر کو یومِ عاشورہ ہے۔ اس لئے اب پیر کو اسکول جاناہے۔ ‘‘
 موسلادھار بارش کی وجہ سے دوسری بار بورڈ امتحان ملتوی کرنا پڑا۔ ۲۸؍جولائی جمعہ کو دسویں کا سوشل سائنس پیپر فرسٹ کاسپلیمنٹری امتحان تھا۔ اب یہ امتحان ۳؍اگست کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK