Inquilab Logo

پورے اپوزیشن کو مودی سرکار کیخلاف میدان میں اُترنے کی ضرورت ہے :شیو سینا

Updated: May 13, 2021, 7:31 AM IST | Mumbai

اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریے میں شیو سینا نے کانگریس کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، کہا کہ اس وقت صرف راہل گاندھی تنہا مودی سرکار کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں

Maharashtra Chief Minister and Shiv Sena chief uddhav thackeray.Picture:PTI
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا سربراہ ادھوٹھاکرے تصویرپی ٹی آئی

شیو سینا  کے ترجمان اخبار ’سامنا ‘نے اپنےاداریے میں کانگریس کی قیادت کی حمایت کرتے ہوئے ملک کی حزب اختلاف کی پارٹیوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ اداریہ میں یہ بھی تحریر ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا مظاہرہ بھلے ہی  مایوس کن رہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان پانچ اسمبلیوں میں سے تین اسمبلیوں میں جو وزیر اعلیٰ بنے ہیں وہ سابق کانگریسی ہیں ۔اداریہ میں تحریر ہے کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی، آسام میں ہیمنت بسوا سرما اور پڈوچیری میں رنگا سوامی اپنی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ بنے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تینوں سابق کانگریسی ہیں ۔ انہیں کانگریس پارٹی سے کسی وجہ سے جانا پڑا لیکن انہوں نے دوسری پارٹی میں بھی اپنا لوہا منوایا ۔ ممتا بنرجی  نے مودی اور شاہ کو شکست دےکر اقتدار حاصل کیا ہے۔یہی اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے۔
 سامنا میں تحریر ہے کے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نےکانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کچھ اہم  موضوع  اٹھائے ہیں ۔ پارٹی میں ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے اور کیونکہ سونیا گاندھی پارٹی کی قائد ہیں اس لئےان کی باتوں کو سنجیدگی سے لینےکی ضرورت ہے۔
 سامنا  کے مطابق کسی دور میں پوری کانگریس جدو جہد کر تی تھی ،آج راہل گاندھی اکیلے نظر آ تےہیں ۔ ان کے خلاف بہت کچھ کہا جاتاہے لیکن وہ اپنے   موقف پر مضبوطی سے ڈٹے رہتے ہیں اور ان کے اٹھائے گئے موضوعات بعد میں صد فیصد درست ثابت ہوتے ہیں۔  ان  پر حکومت نے تنقید کی لیکن آخر میں حکومت کوبھی ان کی بات کو ماننا پڑا۔ سامنا میں لکھا ہےکہ آج کی تاریخ میں راہل گاندھی کانگریس کے کمانڈر ہیں اور ان ذریعہ کئے گئےحملہ نشانہ پررہتے ہیں۔ سامنا میں آگے تحریر ہے کہ بےروزگاری، معاشی بحران، مہنگائی، کورونا سےمرنےوالوں کی لاشوں کےڈھیر کی وجہ سےمرکزی حکومت کی مقبولیت کم ہوتی جا رہی ہے ایسے میں ملک کی حزب اختلاف کی تمام پارٹیوں کو ٹویٹر سےاتر کر میدان میں آنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے کانگریس کو سب سے آگے رہنا ہو گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK