Inquilab Logo

حاجی علی درگاہ میں ۵؍ روزمخصوص اوقات میں داخلہ بند رہے گا

Updated: April 18, 2023, 11:08 AM IST | Mumbai

سمندر میں ہائی ٹائیڈ کے سبب ۱۹؍ سے۲۳؍ اپریل تک کچھ وقفہ کیلئے درگاہ کا صدر دروازہ نہیں کھولاجائے گا

The door of Haji Ali Dargah will be kept closed during high tide in the sea. (File Photo)
سمندر میںہائی ٹائیڈ کے اوقات میں حاجی علی درگاہ کا دروازہ بند رکھا جائے گا۔(فائل فوٹو)

سمندر میںہائی ٹائیڈ   کے سبب اس ہفتے حاجی علی درگاہ پر زیارت کیلئے جانے والوں کو ۵؍ دن تک مخصوص اوقات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عید الفطر کے دوسرے روز بہت بڑی تعداد میں زائرین حاجی علی درگاہ جاتے ہیں لیکن اگر اتوار کو باسی عید ہوئی تو اس دن بھی چند گھنٹوں کے لئے درگاہ میں داخلہ ممنوع رہے گا۔حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے بھی انقلاب سے گفتگو کے دوران اس خبر کی تصدیق کی  ۔
 ممبئی میں اگر سنیچر کو عید منائی گئی تو اتوار کو باسی عید ہوگی اور اس روز ہزاروں کی تعداد میںلوگ حاجی علی درگاہ پہنچتے ہیں۔ تاہم اطلاع کے مطابق ۲۳؍اپریل کو دوپہر ۱۲؍ بج کر ۴۵؍ منٹ سے دوپہر ۳؍ بج کر ۴۵؍ منٹ کے درمیان ۳؍ گھنٹوں تک حاجی علی درگاہ میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ 
 درگاہ کا صدر دروازہ ۱۹؍ اپریل کو صبح ۱۰؍ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بند رکھا جائے گا۔ دوسرے روز ۲۰؍ اپریل کو ۱۰؍ بجکر ۴۵؍ منٹ سے دوپہر ایک بج کر ۴۵؍ منٹ کے درمیان بھی دروازہ بند رہے گا۔
 اسی طرح جمعہ ، ۲۱؍ اپریل کو صبح ۱۱؍ بج کر ۳۰؍ منٹ سے ۲؍ بج کر ۳۰؍ منٹ کے درمیان درگاہ میں داخلہ بند رہے گا۔ سنیچر ۲۲؍ اپریل کو سمندر میں ہائی ٹائیڈ کے سبب دوپہر ۱۲؍ بجے سے ۳؍ بجے تک درگاہ کا گیٹ   بند رکھا جائے گا۔ جبکہ اتوار یعنی ۲۳؍ اپریل کو دوپہر ۱۲؍ بج کر ۴۵؍ منٹ سے دوپہر ۳؍ بج کر ۴۵؍ منٹ کے درمیان لوگوں کو حفاظتی نقطہ نظر سے درگاہ میں جانے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK