برسہابرس سے بلامعاوضہ خدمات پیش کرنے والے افراد نے حیرت کااظہار کیا، حج کمیٹی نے مرکزی حکومت کی ہدایت کا حوالہ دیکر پلہ جھاڑ لیا، سیکوریٹی کامعاملہ بتایا
EPAPER
Updated: May 31, 2023, 10:10 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai
برسہابرس سے بلامعاوضہ خدمات پیش کرنے والے افراد نے حیرت کااظہار کیا، حج کمیٹی نے مرکزی حکومت کی ہدایت کا حوالہ دیکر پلہ جھاڑ لیا، سیکوریٹی کامعاملہ بتایا
برسہا برس سے ایئرپورٹ پر عازمین کی بلا معاوضہ اور بے خدمت نیز ایئر پورٹ کے اندر ان کی مدد اور رہنمائی کرنے والے رضا کاروں پر امسال ایئرپورٹ کے اندر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہیں پاس جاری نہیں کئے گئے۔ حج کمیٹی کے اس رویے پر مذکورہ افراد نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا کرتے ہوئے اس خدمات کو جاری رکھنےکا موقع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ حج کمیٹی نے مرکزی حکومت کی ہدایت اور سیکوریٹی کا حوالہ دیتے ہوئے پلہ جھاڑ لیا ہے۔
محمداسلم خلچی جو برسہابرس سے ایئر پورٹ پر عازمین کی خدمات کررہے ہیں، نے نمائندہ انقلاب کو بتایاکہ’’ میں ۵۰؍برس سے عازمین کی خدمت کررہاں ہوں مگر کبھی ایسا موقع نہیںآیا تھا۔ نامعلوم کن وجوہات کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیاہے۔‘‘ ان کے مطابق ’’ خدام کی موجودگی سےعازمین کواحرام باندھنے ، سامان پہنچا نے میں مدد ملتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ ضعیف العمر حجاج کو بطور خاصکاغذات تیارکرانے اورایسے دیگر کاموں میں مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔‘‘
محمد اسلم خلچی نے واضح کیا کہ ’’ خدمت کرنے والےافراد حکومت یا ایئرپورٹ اتھاریٹی سے کوئی معاوضہ نہیں لیتے تھے اور نہ ہی کوئی ذاتی فائدہ اٹھاتے تھےبلکہ ایئرپورٹ عملہ کاکام مزیدآسان بناتے تھے۔ ‘‘