Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’کیرالا اسٹوری ۲‘‘ باکس آفس پر ناکام ہورہی ہے

Updated: March 03, 2026, 11:56 AM IST | Mumbai

۲۰۲۳ءمیں ریلیز ہونے والی پروڈیوسر وپُل امرت لال شاہ کی فلم ’’کیرالا اسٹوری‘‘ کو زبردست رسپانس ملا تھا۔۱۵؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر ۳۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ اب تین سال بعد اس فلم کا دوسرا حصہ ریلیز ہوا ہے۔ ریلیز سے پہلے فلم کو تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ فلمسازوں کو امید تھی کہ یہ فلم بھی اچھی کمائی کرے گی، تاہم کمائی کے معاملے میں یہ فلم پہلے حصے سے کافی پیچھے ہے۔

Kerala Story Poster.Photo:INN
کیرالہ اسٹوری۲ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

۲۰۲۳ءمیں ریلیز ہونے والی پروڈیوسر وپُل امرت لال شاہ کی فلم  ’’کیرالا اسٹوری‘‘ کو زبردست رسپانس ملا تھا۔۱۵؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر ۳۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ اب تین سال بعد اس فلم کا دوسرا حصہ ریلیز ہوا ہے۔ ریلیز سے پہلے فلم کو تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ فلمسازوں کو امید تھی کہ یہ فلم بھی اچھی کمائی کرے گی، تاہم کمائی کے معاملے میں یہ فلم پہلے حصے سے کافی پیچھے ہے۔
فلم ’’کیرالا اسٹوری ۲‘‘ ۲۷؍فروری (جمعہ) کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ ابتدائی تین دنوں میں فلم نے گھریلو باکس آفس پر ۱۵ء۱۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اب چوتھے دن کے اعداد و شمار بھی سامنے آ چکے ہیں۔ تیسرے دن (اتوار) کے مقابلے میں چوتھے دن (پیر) کمائی میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ساکنلک کے مطابق پیر کو فلم نے صرف ۶۵ء۲؍ کروڑ روپے کمائے، جبکہ اتوار کو اس نے ۷۵ء۴؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
چار دنوں کی کل کمائی
فلم نے ۷۵؍ لاکھ روپے کے کلیکشن کے ساتھ باکس آفس پر اوپننگ کی تھی۔ دوسرے دن۶۵ء۴؍کروڑ، تیسرے دن ۷۵ء۴؍کروڑ اور چوتھے دن ۶۵ء۲؍ کروڑ روپے کمائے۔ اس طرح چار دنوں میں فلم کی کل کمائی ۸۰ء۱۲؍ کروڑ روپے ہو چکی ہے۔ ابتدائی چار دنوں کی کمائی کے معاملے میں یہ فلم اپنے پہلے حصے سے کافی پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل کی ۱۹؍ویں فتح، ٹائٹل کی دوڑ میں پوزیشن مزید مستحکم

 پہلے حصے نے چار دنوں میں کتنی کمائی کی تھی؟
تین سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’کیرالا اسٹوری  ‘‘نے ۰۳ء۸؍ کروڑ روپے کے ساتھ اوپننگ کی تھی۔ دوسرے دن ۱۱؍ کروڑ، تیسرے دن ۴ء۱۶؍ کروڑ اور چوتھے دن۰۷ء۱۰؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس طرح چار دنوں میں پہلے حصے کی کل کمائی۵ء۴۵؍ کروڑ روپے رہی تھی  جبکہ فلم ’’کیرالا اسٹوری ۲‘‘  نے چار دنوں میں صرف۸۰ء۱۲؍ کروڑ روپے ہی کمائے ہیں، یعنی یہ اپنے پہلے حصے سے کافی پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل کی ۱۹؍ویں فتح، ٹائٹل کی دوڑ میں پوزیشن مزید مستحکم

پہلی فلم کی ہدایت کاری سدیپتو سین   نے کی تھی اور مرکزی کردار میں  ادا شرما نظر آئی تھیں۔ اس بار ہدایت کاری کی ذمہ داری کامکھیا نارائن سنگھ   نے سنبھالی ہے۔ فلم میں ادیتی بھاٹیہ، اُلکا گپتا اور ایشوریہ اوجھا   اہم کرداروں میں ہیں۔ فی الحال یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی۔ دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں فلم کی کارکردگی کیسی رہتی ہے اور کیا کمائی میں اضافہ ہوتا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK