Inquilab Logo

میٹرو۳؍ کوریڈور کے پہلے فیز پراپریل تک سروس شروع ہونے کی اُمید

Updated: February 04, 2024, 9:39 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آرے سے بی کے سی کے درمیان میٹرو سروس کی ڈیڈ لائن ٹرائل رَن اور کار شیڈ تیار نہ ہونے کی وجہ سے آگے بڑھادی گئی تھی اور اب نئی ڈیڈ لائن اپریل ۲۰۲۴ء مقرر کی گئی ہے۔

Photo: INNThere is a plan to start the services of 9 trains on the said route in the first phase. Photo: INN
مذکورہ روٹ پرپہلےمرحلے میں ۹؍ٹرینوں کی خدمات شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ تصویر : آئی این این

ممبئی کی پہلی زیر زمین میٹرو کے ڈبوں کی دیکھ بھال کیلئے آرے میں کار شیڈ کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔ ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن(ایم ایم آر سی) نے کارشیڈ کا کام ۹۵؍ فیصد مکمل کر لیا ہے۔نوبھارت ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے میں میٹرو تھری کوریڈور کے پہلے فیز پر اپریل تک سروس شروع ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔ ایم ایم آر سی نے پچھلے سال دسمبر ۲۰۲۳ء تک آرے سے بی کے سی کے درمیان میٹرو سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ٹرائل رَن اور کار شیڈ تیار نہ ہونے کی وجہ سے ڈیڈ لائن کو آگے بڑھایا گیا اور اب نئی ڈیڈ لائن اپریل۲۰۲۴ء مقرر کی گئی ہے۔ ایم ایم آر سی کے ایم ڈی اشونی بھڑے نے سینئر حکام کے ساتھ آرے میں کار شیڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ایم ایم آر سی کے مطابق آرے میں اسٹیشن بلڈنگ، شنٹنگ ٹریک، او سی سی بلڈنگ اور مینٹیننس ورکشاپ کا۹۵؍ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں ۹؍ٹرینوں کی خدمات شروع کرنے کا منصوبہ ہے اور۸؍ بوگیوں کی ۹؍ٹرینیں پہلے ہی آرے پہنچ چکی ہیں۔ ڈپو میں ٹرینوں کی اسمبلنگ کا کام بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ آرے اور بی کے سی کے درمیان میٹرو چلانے کے لیے گزشتہ سال سے ٹرائل رن جاری ہےتاہم ابھی تک  ٹرائل کی کارروائی مکمل نہیں ہوئی۔آرے میں۲۵؍ ہیکٹر اراضی پر ایک کار شیڈ بنایا جا رہا ہے جہاں۴۲؍ میٹرو ٹرینیں آسانی سے چلائی جا سکتی ہیں۔ قلابہ-باندرہ-آرے کے درمیان۳۵؍ کلومیٹر طویل میٹرو کوریڈور تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اب تک، پورے کوریڈور کا ۸۵؍ فیصد سے زیادہ تعمیر ہو چکا ہے۔منصوبے کے اہم نکاتپہلا مرحلہ۱۲ء۲۲؍ کلومیٹردوسرا مرحلہ۲۱ء۳۹؍ کلومیٹرروٹ کی کل لمبائی ۳۵؍ کلومیٹر اپریل میں پہلے مرحلے میں آرے سے بی کے سی کے درمیان میٹرودوڑے گی۔ جبکہ ۲۰۲۴ء کے اختتام تک دوسرے مرحلے پر بھی اس کا آغاز ہونے کی امید ہے۔
 آرے کار شیڈ  پرکافی ہنگامہ ہوا تھا 
آرے میں میٹرو کار شیڈ  کے تعلق سے شروع  میں کافی ہنگامہ ہوا تھا جس کی وجہ سے کام آگے بڑھتا رہا۔ بعد میں کارشیڈ کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے میٹرو تھری کی خدمات شروع کرنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ بار بار ملتوی ہونے والی ڈیڈ لائن کو پورا کرنا بھی ایم ایم آر سی کیلئے ایک چیلنج بن گیا۔ اسی لیے اس بار حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی کار شیڈ کے کام کو تیز کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ اب جبکہ آرے کار شیڈ کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، میٹرو تھری کے ٹریک پر چلنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اس کے علاوہ چونکہ یہ الیکشن کا سال ہے اس لیے حکومت اور انتظامیہ میٹرو تھری کا کام مکمل کرنے اور زیر زمین میٹروپروجیکٹ کیلئے کافی عجلت میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK