Inquilab Logo

روسی جنگ کے بعد اناج سے لدا ہوا پہلا یوکرینی جہاز لبنان روانہ

Updated: August 03, 2022, 11:43 AM IST | Agency | Kyiv

دنیا کو خوراک کے بحران سے بچانے کی جانب اہم قدم، ۲۶؍ ہزار ٹن مکئی روانہ کی گئی ، بندر گاہ پر ۱۷؍ جہاز موجود

The first plane from Ukraine left for Lebanon.Picture:INN
یوکرین سے پہلا جہاز لبنان کیلئے روانہ ہوا ۔ تصویر:آئی این این

روسی جنگ کے بعد منگل کو پہلی باریوکرین کی محصور بندرگاہ سے۲۶؍ ہزار ٹن اناج لے کر  ایک بحری جہازبیرونِ ملک  روانہ ہوا۔ اس بات کی اطلاع روس اور یوکرین کے درمیان اجناس کی فراہمی کیلئے ہونے والے معاہدہ  کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کئے گئے  ادارے  نے دی ہے۔   دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ دنیا کو خوراک کے بحران سے بچانے کیلئے۲۲؍ جولائی کو عمل میں آیا تھا۔  اس میں اقوام متحدہ اور ترکی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔  اس معاہدے پر عمل درآمد  کی نگرانی کیلئے  ’’مانیٹرنگ سینٹر‘‘ استنبول میں قائم کیا گیا ہے۔ مذکورہ سینٹر کے مطابق اس حوالے سے منگل کو ’’یوکرین کی محصور بندرگاہ اوڈیسا سے پہلا جہاز ۲۶؍ ہزار  ٹن مکئی لے کر لبنان کیلئے روانہ ہوگیا۔‘‘  دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ میں مجموعی طور پر۱۷؍ جہاز موجود تھے  جن پر۶؍ لاکھ ٹن اجناس لدی ہوئی ہیں۔  روس اور یوکرین مل کر دنیا کی ایک تہائی آبادی کو گیہوں ، مکئی اور خوردنی تیل فراہم کرتے ہیں۔ لیکن روس  کےحملے کے نتیجے میں دنیا کے بہت سے ممالک میں خوراک اور توانائی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی بینک نے خبردار کیا تھا کہ اجناس کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو اس کے نتیجے میں۹۵؍ ملین افراد مزید غربت اور۶۰؍ ملین سے زائد افراد بھوک کے  بحران کا نشانہ بن جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK