Inquilab Logo

تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو۴ء۸؍ فیصد

Updated: March 01, 2024, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں۱۱ء۶؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں۴ء۸؍ فیصد کی منفی نمو تھی۔

In the quarter of 2022-23, real estate increased by 7%. Photo: PTI
سال۲۳-۲۰۲۲ء کی سہ ماہی میں رئیل اسٹیٹ میں ۷؍فیصد اضافہ ہوا۔ تصویر:پی ٹی آئی

: مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے موجودہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح۷ء۶؍فیصد رہنے کی امید ہے اور دوسرے پیشگی تخمینہ کے ساتھ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی ترقی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں یہ شرح۸ء۴؍ فیصد ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ شرح۴ء۳؍ فیصد تھی۔ 
 سینٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) کے ذریعہ جمعرات کو جاری کردہ دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق اکتوبر-دسمبر۲۰۲۳ء سہ ماہی میں جی ڈی پی۴۳ء۷۲؍ لاکھ کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ۴۰ء۳۵؍ لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح اس میں ۸ء۴؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی۷ء۶؍فیصد کی شرح سے بڑھ کر۱۷۲ء۹۰؍لاکھ کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے، جبکہ مالی سال۲۳-۲۰۲۲ء میں یہ۱۶۰ء۷؍لاکھ کروڑ روپے تھی اور شرح نمو ۷؍ فیصد تھی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں تعمیراتی سرگرمیوں میں ۱۰ء۷؍ فیصد اور مینوفیکچرنگ میں ۸ء۵؍ فیصد اضافے کی وجہ سے جی ڈی پی میں ۷ء۶؍ فیصد اضافہ ہوگا۔ 
 اس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں ۱۱ء۶؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ۴ء۸؍ فیصد کی منفی نمو تھی۔ اسی طرح کانوں اور کان کنی کے شعبے میں بھی اس عرصے کے دوران۷ء۵؍ فیصد کی ترقی ہوئی ہے جبکہ اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۲ءمیں یہ شرح۱ء۴؍فیصد تھی۔ اس سہ ماہی میں تعمیراتی سرگرمیوں میں ۹ء۵؍ فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا اور یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اسی سطح پر تھی۔ بجلی، گیس، پانی کی فراہمی اور دیگر یوٹیلٹی سروسیز کی سرگرمیوں میں تیسری سہ ماہی میں ۹؍ فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ۸ء۷؍فیصد تھا۔ 
 اس سہ ماہی میں زراعت، لائیو اسٹاک، جنگلات اور ماہی پروری گروپ کی سرگرمیوں میں منفی۸؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ مالی سال۲۳-۲۰۲۲ء کی اسی سہ ماہی میں یہ شرح۵ء۲؍ فیصد تھی۔ تیسری سہ ماہی میں تجارت، ہوٹل، ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن اور براڈکاسٹنگ سروسیز گروپ کی سرگرمیوں میں ۶ء۷؍ فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ۹ء۲؍ فیصد تھا۔ اس عرصے کے دوران فائنانس، رئیل اسٹیٹ اور پیشہ ورانہ خدمات میں ۷؍فیصد اضافہ ہوا جبکہ اکتوبر تا دسمبر۲۰۲۲ء کی سہ ماہی میں یہ شرح۷ء۷؍ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈیفنس اور دیگر سروسیز میں تیسری سہ ماہی میں ۷ء۵؍فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترقی کی شرح۸ء۲؍ فیصد تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK