Inquilab Logo

عام بجٹ شیئر مارکیٹ کو متاثر کرنے میں نا کام رہا

Updated: February 02, 2023, 10:35 AM IST | New delhi

بجٹ تقریر کے بعد سینسیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا لیکن محض ۱۵۸؍پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہی شیئر بازار بند ہوگیا، نفٹی میں بھی ۴۵؍پوائنٹس کی گراوٹ درج، گزشتہ سال بجٹ کےدن مارکیٹ میں ۵؍فیصد اضافہ ہوا تھا، اڈانی انٹرپرائزیز کے شیئرمیں ۲۶ء۷؍فیصد کی کمی

On Wednesday, not only inside the share market but also outside can be heard
بدھ کو شیئر مارکیٹ کے اندر ہی نہیں باہر بھی سناٹا دیکھا جاسکتاہے

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ (یکم فروری) کو عام بجٹ پیش کیا۔ایسے میں بازار کی نظریں حکومت کے اعلانات پر جمی رہیں۔ہندوستانی بازار بدھ کو اضافے کے ساتھ کھلے۔ بجٹ تقریر کے بعد سینسیکس میں تقریباً ایک ہزارپوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم،بعد میں یہ صرف ۱۵۸؍پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ۵۹؍ ہزار ۷۰۸؍پربند ہوا۔ وہیں دوسری جانب  نفٹی  ۴۵؍ پوائنٹس گر کر۱۷؍ہزار ۶۱۶؍پر بند ہوا۔اگر ہم بجٹ کے دن گزشتہ برسوںمیں مارکیٹ کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں توگزشتہ ۷؍ برسوں میں ۰ء۹؍ فیصد کی اوسط سے مثبت حرکت ہوئی ہے۔ ۲۰۲۱ء میں،بجٹ کے دن مارکیٹ میں ۵؍ فیصداضافہ ہوا تھا۔
اڈانی انٹرپرائزز کے شیئرمیں۲۶ء۷۰؍فیصد کمی
 ہنڈن برگ رپورٹ کی وجہ سے اڈانی گروپ کے اسٹاک اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی پاور، اڈانی پورٹس، اڈانی ٹوٹل گیس، اڈانی گرین، اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی ولمر،اے سی سی اور امبوجا دباؤمیںرہے۔اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کے شیئر ۲۶ء۷۰؍فیصد گر کر۲؍ہزار ۱۷۹ء۷۵؍روپے پر بند ہوئے۔
آئی سی آئی سی آئی بینک اورجے ایس ڈبلیو کو فائدہ
 آئی سی آئی سی آئی بینک،جے ایس ڈبلیو اسٹیل، آئی ٹی سی، ٹاٹا اسٹیل،برٹانیہ،سپلا اور ایچ ڈی ایف سی بینک سمیت نفٹی ۵۰؍ کے ۲۳؍شیئروں میںاضافہ ہوا۔اسی دوران اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی پورٹس، ایچ ڈی ایف سی لائف اور ایس بی آئی لائف سمیت ۲۷؍ نفٹی شیئروں میں کمی دیکھی گئی۔
پی ایس یوبینک سیکٹر میں سب سے زیادہ۵ء۶۸؍ فیصد کمی
 این ایس ای پر۱۱؍میںسے۹؍سیکٹرل انڈیکس میں کمی آئی۔ پی ایس یوبینک سیکٹر میں سب سے زیادہ ۵ء۶۸؍فیصدکمی ہوئی۔دھات میں ۴ء۵۰؍فیصد اور میڈیا سیکٹر میں ۲ء۷۰؍فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ بینک،آٹو،مالیاتی خدمات، فارما، پرائیویٹ بینک اور رئیلٹی سیکٹر میں بھی کمی دیکھی گئی۔ صرف ایف ایم سی جی اور آئی ٹی سیکٹرز میں تیزی دیکھی گئی۔
 اس سے قبل منگل(۳۱؍جنوری) کو بھی شیئر مارکیٹ میں تیزی دیکھنےمیںآئی تھی۔ سینسیکس ۴۹؍ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ۵۹؍ہزار ۵۴۹؍کی سطح پربند ہوا۔ اسی دوران نفٹی ۱۳؍پوائنٹس کے اضافےکےساتھ۱۷؍ہزار ۶۶۲؍کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔یہ مسلسل دوسرے کاروباری دن مارکیٹ میں اضافہ تھا۔ سینسیکس کے ۳۰؍شیئروںمیں سے۱۵؍ میں اضافہ دیکھا گیا۔ اسی کے ساتھ ۱۵؍  شیئروں میں کمی بھی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK