Inquilab Logo

عالمی معیشت بھیانک سست روی کا شکار ہوسکتی ہے، ورلڈ بینک نے خدشہ ظاہر کیا

Updated: March 31, 2023, 12:29 PM IST | New Delhi

ورلڈ بینک کی ایک نئی رپورٹ میں یہ انتباہ دیا گیا ہے کہ عالمی معیشت خطرناک حد تک سست روی کاشکار ہوسکتی ہے۔

A new report by the World Bank has warned that the global economy could be heading for a dangerous slowdown.
آئی ایم ایف کاجاری کردہ خاکہ جس میں نموکا اندازہ کچھ خاص نظر نہیں آرہا ہے

 ورلڈ بینک کی ایک نئی رپورٹ میں یہ انتباہ دیا گیا ہے کہ عالمی معیشت خطرناک حد تک سست روی کاشکار ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کی رفتار کی حد ۲۰۳۰ء تک تین دہائی میں سب سے کم رہ سکتی ہے۔  ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ان حالات سے نمٹنے کیلئے  ’پروڈکٹی ویٹی ‘ اور’لیبر سپلائی‘ کو بڑھاوا دینے ، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ سروس سیکٹر کی استعداد کا بہتر استعمال کرنا ہوگا۔
 ’’فالنگ لانگ ٹرم گروتھ پروسپیکٹس: ٹرینڈز، ایکسپیکٹیشنس اینڈ پالیسیز ‘‘نام کی اس رپورٹ میں کورونا وائرس وباء اور روس یوکرین جنگ کے بعد’پوٹینشیل آؤٹ پٹ گروتھ ریٹ‘ کا بہتر تجزیہ کیا ہے۔ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں ایک تشویشناک تجزیہ پیش کیاہے ۔ پچھلی تین دہائی میں ترقی اور بہبود  کو بڑھا وا دینے والی لگ بھگ سبھی معاشی طاقتیں کمزور ہوگئی ہیں۔ اس گراوٹ کے بعد ۲۰۳۰ء-۲۰۲۲ء کے درمیان اوسط عالمی  امکانی جی ڈی پی گروتھ میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔ خاص طور پر اس صدی کی پہلی دہائی میں نمو ایک تہائی گھٹ کر ۲ء۲؍ فیصد رہ سکتا ہے۔ یہ رجحان صرف ترقی یافتہ معیشت تک ہی محدود نہیں ہے ۔ ترقی پزیر ممالک میں بھی نمو کم ہونے کا اندازہ ہے ۔ اس دہائی کے بقیہ وقت میں سالانہ نمو ۴؍ فیصد رہ سکتی ہے۔عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  اگر عالمی مندی آتی ہے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK