• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بجٹ میں وزارت دفاع کے لیے سب سے زیادہ ۸۵ء۷؍ لاکھ کروڑ روپے مختص

Updated: February 01, 2026, 5:02 PM IST | New Delhi

مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ءکے بجٹ میں وزارت دفاع کے لیے سب سے زیادہ ۸۵ء۷؍لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو کل بجٹ کا ۶۸ء۱۴؍فیصد ہے اور گزشتہ سال کے بجٹ کے مقابلے میں ۱۵؍ فیصد زیادہ ہے۔

Nirmala Sitharaman.Photo:PTI
نرملا سیتارمن۔ تصویر:پی ٹی آئی

مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ءکے بجٹ میں وزارت دفاع کے لیے سب سے زیادہ ۸۵ء۷؍لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو کل بجٹ کا ۶۸ء۱۴؍فیصد ہے اور گزشتہ سال کے بجٹ کے مقابلے میں ۱۵؍ فیصد زیادہ ہے۔ 
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اتوار کو لوک سبھا میں مالی سال۲۷۔۲۰۲۶ء کا بجٹ پیش کیا جس میں وزارت دفاع کے لیے ۸۵ء۷؍لاکھ کروڑ روپے کا بندوبست کیا گیا ہے جو تمام وزارتوں میں سب سے زیادہ ہے۔  اس کے بعد وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزارت کو ملنے والی یہ رقم مرکزی بجٹ کا۶۸ء۱۴؍ فیصد ہے۔ اس کا مقصد فوجی تیاریوں کو مضبوط بنانا، جدت (انوویشن) کو فروغ دینا اور ملک کی قومی سلامتی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ 
وزارت نے کہا کہ دفاعی بجٹ تکنیکی اعتبار سے ترقی یافتہ اور خود کفیل مستقبل کی سمت ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ یہ۲۰۴۷ء تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن کے مطابق ہے۔ اس میں جدید کاری، تکنیکی جدت اور وسائل کے بہترین استعمال کے لیے سادہ اور مؤثر خریداری کے طریقۂ کار پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ 
وزارت نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے وزارت دفاع کے بجٹ میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ مالی سال۲۲۔۲۰۲۱ء میں دفاعی بجٹ ۸۴ء۴؍  لاکھ کروڑ روپے تھا، ۲۳۔۲۰۲۲ء میں۲۵ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے، ۲۴۔۲۰۲۳ء میں ۹۴ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے، ۲۵۔۲۰۲۴ء میں۲۰ء۶؍ لاکھ کروڑ روپے اور ۲۶۔۲۰۲۵ء میں ۸۱ء۶؍ لاکھ کروڑ روپے تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو نے۹۶۱؍ واں گول داغا، النصر کی فتح نے خطاب کی جنگ تیز کردی

بجٹ میں کوآپریٹیو سیکٹر کے لیے کئی مراعات تجویز کی گئیں
مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن نے ابتدائی کوکوآپریٹیوسوسائٹیز کے لیے کئی ترغیبی اسکیموں کی تجویز پیش کی ہے۔ سیتارمن نے اتوار کے روز پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ  پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان تجاویز میں ابتدائی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو منظورشدہ کٹوتیوں کے دائرے میں ان کے اراکین کی جانب سے تیار کردہ مویشیوں کے چارے اور کپاس کے بیج کی فراہمی کو شامل کرنا شامل ہے۔ اس وقت یہ کٹوتی دودھ، تیل دار اجناس، پھل اور سبزیوں کی فراہمی میں مصروف ابتدائی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو حاصل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:انوراگ کشیپ کی ’’کینیڈی‘‘ کے ہندوستان میں ریلیز کے آثار، ٹریلر جلد آئے گا

سیتارمن نے نئے ٹیکس نظام کے تحت بین کوآپریٹیو سوسائٹیوں سے حاصل ہونے والی منافع (ڈیویڈنڈ) آمدنی کو اسے اراکین میں آگے تقسیم کرنے کی حد تک کٹوتی کے طور پر اجازت دینے کی بھی تجویز دی ہے۔  انہوں نے قومی کوآپریٹیو یونینوں کو مدد فراہم کرنے کے ایک اضافی اقدام کے طور پر یہ تجویز بھی پیش کی کہ کسی مطلع شدہ قومی کوآپریٹیو یونین کی جانب سے  ۳۱؍جنوری ۲۰۲۶ء تک کمپنیوں میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی منافع (ڈیویڈنڈ) آمدنی کو تین سال کی مدت کے لیے ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ یہ چھوٹ صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب مذکورہ منافع کو اس کی رکن کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں آگے تقسیم کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK