• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کھوکھلی دھمکی نہیں دیتے: اسرائیل میں امریکی سفیر

Updated: February 01, 2026, 7:04 PM IST | Washington

 اسرائیل میں امریکی سفیر مائک ہکابی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کھوکھلی دھمکی نہیںدیتے،ساتھ ہی دھمکی دیتے ہوئے ایران کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہکابی نے کہا کہ ایسا کوئی وعدہ نہیں جو ٹرمپ کیا اور پورا نہ کیا ہو، دوسری جانب ٹرمپ نے کہا کہ ایران سنجیدہ گفتگو کررہا ہے،لیکن امریکہ نےاپنے منصوبے کوخفیہ رکھا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسرائیل میں امریکی سفیر مائک ہکابی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کھوکھلی دھمکی نہیںدیتے،ساتھ ہی دھمکی دیتے ہوئے ایران کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہکابی نے کہا کہ ایسا کوئی وعدہ نہیں جو ٹرمپ کیا اور پورا نہ کیا ہو۔ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر اپنے وعدوں پر پورا اترتے ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ وہ ایران کے ان عوام کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں جنہوں نے احتجاج میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ہکابی نے فوری طور پر خبردار کیا کہ اگرایران ٹرمپ کے ساتھ کوئی حل تلاش نہیں کرتا تو اسے جون ۲۰۲۵ء جیسی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے، جب امریکہ نے ایران کے جوہری سہولیات پر حملہ کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یورپ کے شہروں میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد کا مارچ

دوسری جانب ٹرمپ نے کہا کہ ،’’ ایران ہم سے بات کر رہاہے، سنجیدگی سے بات کر رہاہے،‘‘ اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا کچھ قابل قبول نتیجہ نکلے گا۔ ایران پر حتمی فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے ایئرفورس ون پر نامہ نگاروں سے کہا، ’’یقیناً، میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا، لیکن ہمارے بہت بڑے، طاقتور جہاز اس سمت جا رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ کچھ قابل قبول بات چیت کریں گے۔‘‘بعد ازاں ٹرمپ نے بات چیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ،’’ واشنگٹن منصوبوں کو خفیہ رکھے ہوئے ہے۔‘‘ٹرمپ نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی اتحادیوں کو ممکنہ حملوں کے منصوبوں کے بارے میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں بتایا جا رہا۔

یہ بھی پڑھئے: بروکلین: غزہ کے شہید بچوں کیلئے ۵۰؍ فٹ کا میورل، تمام کے نام درج

تاہم ایکس پر پوسٹ کئے گئے تبصروں میں ٹرمپ نے کہا کہ ،’’واشنگٹن کے پاس خطے کی طرف بڑھتا ہوا ایک ’’بڑا بیڑا‘‘ ہے، اور یہ تعیناتی وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن سے پہلے تعینات فورسیز سے زیادہ ہے جس میں صدر نیکولاس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو اغوا کیا گیا تھا۔‘‘ حالانکہ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ تہران سے بات چیت جاری ہے لیکن کہا کہ نتیجہ ابھی غیر یقینی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آخری بار جب انہوں نے بات چیت کی، ہمیں ان کا جوہری پروگرام ختم کرنا پڑا، جو کامیاب نہیں رہا۔‘‘واضح رہے کہ ٹرمپ جون میں ایرانی جوہری سہولیات پر امریکی حملوں کی طرف اشارہ کر رہے تھے، جن کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو مٹا دیا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK