Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران کیخلاف توشہ خانہ کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا

Updated: July 05, 2023, 12:00 PM IST | Islamabad

پی ٹی آئی نے عدالت کے فیصلے پر حکمراں اتحاد پی ڈی ایم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور اسے بدنیتی کی بنیاد پر قائم کیا جانے والا مقدمہ بتایا

Imran Khan Photo: INN
عمران خان تصویر :آئی این این

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا گیا ہے۔  دریں اثنا ء عمران خان کیخلاف دائر ایک درجن سے زائد مقدمات کی ضمانت میں توسیع  ہوئی  ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے میں سماعت ہوئی اور   چیف جسٹس عامر فاروق نے  توشہ خانہ کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
   اسی دوران  عمران خان کو مختلف مقدمات میں ضمانت ملی ہے۔ پی  ٹی آئی نے ایک بیان میں بتایا ِ’’عمران خان کو ۱۰،۱۳؍اور ۱۹؍ جولائی تک ضمانت میں توسیع ملی ہے۔کوئٹہ وکیل مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے۱۴؍ روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ اب اسکے بعد نیب روالپنڈی آفس میں پیش ہونا ہے ۔
   اسی دوران توشہ خانہ کیس سے متعلق منگل کو  پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ، ’’عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا گیا۔ ایک سال سے زائد مسلسل الزامات اور میڈیا ٹرائل ہوئے۔ پی ڈی ایم کو معافی مانگنی چاہئے- آج واضح ہو گیا کیسے بدنیتی کی بنیاد پر یہ کیس دائر کیا گیا؟‘‘ پی ٹی آئی لیڈر  اور مغربی پنجاب کے صدر فرخ حبیب کا  کہناتھا ،’’  عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا گیا۔ اس مقدمہ میں عمران خان کی نااہلی کی امیدیں لگا کر بیٹھنے والوں کیلئے آج بڑی مایوسی کا دن ہے۔ ایک سال سے زائد مسلسل الزامات اور میڈیا ٹرائل کرنے والوں کو سرعام معافی مانگنی چاہئے۔واضح ہو گیا کہ کیسے بدنیتی کی بنیاد پر توشہ کا مقدمہ  قائم کیا گیا اور پھر عجلت میں فرد جرم عائد کروائی گئی۔
  اس بارے میں پی ٹی آئی کے حامی اینکر اور صحافی بیرسٹر احتشام کا کہناتھا ، ’’  توشہ خانہ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ عمران خان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ۔عمران خان نے قانونی طریقہ سے گھڑی لے کر پیسے جمع کروائے ہیں۔ دوسری طرف غیر قانونی طریقہ سے لی گئی گاڑیاں وہ کدھر ہیں؟ ان لوگوں نے وہ کیسز ہی بند کروا دیئے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ان سے۔‘‘ خبر لکھے جانے تک حکمراں اتحاد کی جانب سے اس پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیاہے ۔ 

imran khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK