Inquilab Logo Happiest Places to Work

کپاس واڑی قبرستان کھولنے کا معاملہ پھرٹل گیا،اب ۳۰؍ جون سے تدفین کےلئے کھولا جائے گا

Updated: June 19, 2026, 1:01 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

یکم محرم الحرام سے کپاس واڑی قبرستان (لنک روڈ ) تدفین کے لئے کھولنے کا معاملہ پھر ٹل گیا ۔ اب عاشورہ کے بعد ۳۰؍ جون کو اسے کھولا جائے گا۔

Locals Will Have To Wait Longer For Kapaswadi Cemetery.Photo:INN
کپاس واڑی قبرستان کیلئے مقامی افراد کومزید انتظار کرنا ہوگا۔ تصویر:آئی این این
 یکم محرم الحرام سے کپاس واڑی قبرستان (لنک روڈ ) تدفین کے لئے کھولنے کا معاملہ پھر ٹل گیا ۔ اب عاشورہ کے بعد ۳۰؍ جون کو اسے کھولا جائے گا۔ قبرستان کے نگراں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ وضو خانہ اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے شیڈ بنانا باقی ہے۔ واضح ہوکہ اس تعلق سے متعد دمرتبہ بات چیت کی گئی تھی اورجامعہ اشرفیہ قادریہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سربراہ مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں نےکہا تھا کہ کام پورا ہوگیا ہے،یکم محرم سے تدفین شروع کردی جائے گی مگر ایسا نہ ہوسکا۔ابھی مقامی لوگوں کو ۱۳،  ۱۴؍ دن مزیدانتظار کرنا ہوگا۔ 
کپاس واڑی قبرستان کے نگراں عبدالرزاق چونا والا نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتےہوئے کہاکہ’’کام توپورا ہوگیا ہے مگر نماز جنازہ ادا کرنے کےلئے شیڈ بنانا ہے اوروضو خانہ کا انتظام کرنا ہے، اس کام میںچند دن لگیں گے اسی لئے یہ طے کیا گیا ہےکہ انشاء اللہ ۳۰؍جون سے شروع کردیا جائے گا،مزیدتاخیر نہیں ہوگی۔‘‘  انہو ںنےیہ بھی کہاکہ ’’ یکم محرم الحرام سے تدفین کا عمل شروع ہوجاتا مگر مزدوروں کی عدم دستیابی کےسبب کام میں تاخیر ہوئی ، اسی لئے اب نئی تاریخ طے کی گئی ہے،اس سے قبل کام پورا ہوجائے گا ۔ ‘‘ ان  کےمطابق ’’ قبرستان میں میت کی تدفین کےساتھ دیگر ضروری چیزیں موجود رہناضروری ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔‘‘ 
 
 
پلاسدھری اور کھپولی کے درمیان ۲؍ماہ تک ہفتے میں تین دن ۳؍گھنٹے کا بلاک
پلاسدھری اور کھپولی کے درمیان آج شب سے ۲؍ماہ تک ہفتے میں تین دن ۳؍گھنٹے کا بلاک کیا جائے گا ۔ اس دورا ن ضروری کام کیا جائے گا ۔ یہ بلاک جمعرات، جمعہ اور سنیچر کو ۲؍ ماہ کیا جائے گا  جو شب میںڈیڑھ بجے سے ساڑھے ۴؍ بجے تک کیا جائے گا۔بلاک کے دوران پلاسدھری اور کھپولی کے درمیان لوکل خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔
بلاک کے دنوں میںکھپولی-کرجت لوکل ٹرین جمعرات، جمعہ اور سنیچرکو ساڑھے ۱۲؍بجے کھپولی سے روانہ ہوگی۔اسی طرح بدھ، جمعرات اور جمعہ کو سی ایس ایم ٹی سے ۱۱؍بجکر ۲۳؍ منٹ پر روانہ ہونےوالی کھپولی لوکل ٹرین صرف کرجت تک ہی چلائی جائے گی ۔ اسی طرح بلاک سے پہلے کھپولی کیلئے آخری لوکل ٹرین۱۰؍ بجکر ۲۸؍ منٹ پر روانہ ہوگی۔بلاک سے پہلے کھپولی- کرجت آخری لوکل ٹرین ۱۱؍بجکر ۲۰؍ منٹ پر کھپولی سے روانہ ہوگی۔سینٹرل ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس سے مسافروں کو پریشانی ہوگی مگر یہ بلاک بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے ضروری ہے ۔
دیوا میںبریج کی تعمیر کےلئے جمعہ اورسنیچر کی درمیانی شب میں۱۲؍بجکر ۱۰؍ منٹ سے ۴؍بجکر ۱۰؍ منٹ تک اسپیشل ٹریفک بلاک کیا جائے گا ۔اس کی وجہ سے لوکل اورطویل مسافتی خدمات متاثر ہوں گی ۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK